وہاب بگٹی کی تصاویر چند روز قبل انٹرنیٹ پر وائرل ہوئیں، جس کے بعد پاک فوج اور رینجرز کے اہلکاروں نے وہاب بگٹی کو بچوں سمیت ریسکیو کر کے محفوظ مقام پر منتقل کردیا ہے۔
بریگیڈیئر مرتضٰی اور ایف سی 72ونگ کے کرنل کمانڈنٹ احمد نے گلوکار وہاب بگٹی سے ملاقات کر کے انہیں یقین دہانی کرائی کہ ہم مصیبت کی اس گھڑی میں آپ کے ساتھ ہیں۔ پاک فوج کے اہلکاروں نے وہاب بگٹی کی موجودگی میں سیلاب متاثرین کو راشن تقسیم کیے اور ان کے لیے میڈیکل کیمپ بھی قائم کیا۔
جہاں پر ایف سی کے طبی ماہرین نے متاثرین کا علاج معالج کر کے انہیں مفت ادویات فراہم کیں۔
Discussion about this post