آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کا سفر شروع ہوتے ہی اختتام پذیر ہوگیا اور ٹورنامنٹ میں مسلسل 2 شکستوں کے ساتھ چھٹے روز ہی پاکستان اس ایونٹ سے باہر ہوگیا۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو جب 5 وکٹوں سے شکست دی جس کے بعد پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی کی تمام امیدیں دم توڑ گئیں جب کہ پاکستان کے ساتھ بنگلادیش بھی چیمپئنز ٹرافی کے اگلے مرحلے سے باہر ہوگیا۔ انہی پے در پے شکستوں پر سابق کپتان اور آل راؤنڈر وسیم اکرم پھٹ پڑے ہیں جنہوں نے 6 بڑے کھلاڑیوں کو ٹیم سے باہر کرنے کا مطالبہ کردیا۔ وسیم اکرم کے مطابق بہت مواقع دے دیے،اسٹارز بنادیا،اب دلیرانہ فیصلہ لینےکا وقت آگیا ہے،نوجوان اور جارحانہ کھلاڑیوں کو لائیں،2026 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے ابھی سے تیاری شروع کریں، بس بہت ہوگیا، اب ٹیم میں تبدیلیوں کا وقت آگیا۔
وسیم اکرم کا مزید کہنا ہے کہ 5 میچوں میں سارے بولرز نے ملاکر 60کی ایوریج سے 24وکٹیں لی ہیں۔ ون ڈے کرکٹ میں اس سال 14ممالک کی ٹیموں جن میں عمان اور امریکا بھی شامل ہیں، پاکستان کی بولنگ دوسری بدترین رہی ہے۔ اب چیئرمین پی سی بی سلیکشن کمیٹی، کوچ اور پانچ لیجنڈز کو بلاکر پوچھیں کہ یہ سلیکشن کیا کی تھی تم لوگوں نے؟ وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ کپتان رضوان بھی قصور وار ہے۔
Discussion about this post