سماجی رابطے کی سب سے زیادہ موثر اور قابل استعمال اپلی کیشن واٹس ایپ نے اب ایک نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری کرلی ہے جس کے بعد اب واٹس ایپ پر کالز بھی شیڈول کی جاسکیں گی۔ یعنی جس کے نتیجے میں صارفین اپنی مرضی کے وقت اور دن پر کال کو شیڈول کرسکیں گے۔ واٹس ایپ نے گروپ کالز کو شیڈول کرانے کے فیچر پر کام کا آغاز کردیا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ تمام اراکین کی باہمی رضا مندی کے نتیجے میں ایک وقت اور دن کا چناؤ کرکے کال شیڈول ہوسکے گی۔ واٹس ایپ نے فی الحال یہ تو نہیں بتایا کہ وہ یہ منفرد اور اچھوتی سروس کب متعارف کرارہا ہے لیکن قومی امکان ہے کہ آنے والے دنوں میں یہ فیچر واٹس ایپ پر موجود ہوگا۔ اس سلسلے میں اسکرین شاٹس کے ذریعے صارفین کو بتایا بھی گیا ہے کہ وہ کس طرح اس فیچر کو استعمال کرسکیں گے۔ جس موضوع پر کال کرنا ہو گی اسے ٹائٹل میں لکھا جائے گا اور گروپ اراکین کی رضامندی سے وقت اور تاریخ کا بھی انتخاب کیا جائے گا۔
Discussion about this post