سری لنکن ایوان نے ملک کے نئے صدر کے لیے رانیل وکرما سنگھے کو منتخب کرلیا ہے۔ ان کے مقابلے پر 3 امیدوار تھے۔ 225کے ایوان میں انہیں 134 ووٹ ملے ۔ یاد رہے کہ رانیل وکرما سنگھے اس سے پہلے وزیراعظم کے عہدے پر کام کرچکے ہیں۔ وکرما سنگھے 2024 تک ملک کے صدر رہیں گے۔ ان کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہی کہنا تھا کہ صورتحال بہت مشکل ہے۔ ہمیں مستقبل میں بڑے چیلنجز کا سامنا ہے۔ رانیل وکرما سنگھے، صدر گوٹابایا راجہ پاکسے کے ملک سے فرار ہونے کے بعد صدر بنے ہیں۔ سری لنکا گزشتہ کئی ماہ سے شدید اقتصادی اور سیاسی بحران کا شکار ہے۔
Discussion about this post