امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کے علاج کے لیے بنائی گئی ڈاکٹرز کی ٹیم کی طرف سے انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکی خاتون ذہنی بیماری ’بائی پولر ڈس آرڈر‘ میں مبتلا ہیں۔جس کا علاج امریکا میں بھی کیا جا رہا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے قبل جناح اسپتال میں زیرِ علاج امریکی خاتون میں ہیموگلوبن لیول کی کمی سامنے آئی تھی جس کے پیشِ نظر انہیں دو بار خون لگایا جا چکا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی خاتون کو جگر کے مسائل کا بھی سامنا ہے، مریضہ اسپتال کا کھانا کھانے سے انکار کرتے ہوئے فاسٹ فوڈ کی فرمائشیں کرتی رہتی ہیں۔
Discussion about this post