جناح اسپتال کراچی میں بدھ کو حاملہ خاتون حنا نظام کے یہاں بیک وقت 6 بچوں کا جنم ہوا۔ ان میں سے ایک بچہ پیدائش کے چند لمحوں بعد اس دنیا سے چل بسا۔ حنا نظام کے یہ سارے بچے نارمل ڈلیوری سے ہوئے، ان باقی 5 بچوں میں 3 بیٹے اور 2 بیٹیوں کو انتہائی نگہداشت کے تحت قومی ادارہ صحت برائے اطفال منتقل کیا گیا۔ نوزائیدہ بچوں کے متعلق کہا جارہا تھا کہ ان کا وزن 300 سے 350 گرام ہےجو انتہائی کم تصور کیا جارہا تھا۔ ڈاکٹرز کے مطابق ایسے بچوں کے حیات رہنے کی شرح ذرا کم ہوتی ہے۔ قومی ادارہ صحت برائے اطفال میں بچوں کی نگہداشت تو کی گئی لیکن ڈاکٹرز ان کی صحت کے حوالے سے زیادہ پرامید نہیں تھے۔ ڈاکٹرز نے زندگی بچانے کی بھرپور کوشش کی لیکن پانچوں بچوں کمزور اور تشویش ناک صحت کی بنا پرچل بسے۔

Discussion about this post