انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے عالمی کرکٹ کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ افتتاحی میچ دفاعی فاتح انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان بھارتی شہر احمد آباد میں ہوگا۔ ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل ممبئی میں 15 نومبر کو جبکہ دوسرا سیمی فائنل کول کتہ میں 16 نومبر کو ہوگا جبکہ فائنل مقابلہ 19 نومبر کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔ بات کی جائے پاکستان کے میچز کی تو پاکستان اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو احمد آباد میں کوالیفائر ون سے کھیلے گا۔ جبکہ پاکستان کا دوسرا میچ 12 اکتوبر کو حیدرآباد میں کوالیفائر ٹو سے ہوگا۔ 15 اکتوبر کو بھارت سے پاکستان احمد آباد میں ٹکرائے گا۔ آسٹریلیا اور پاکستان کا مقابلہ 20 اکتوبر کو بنگورو میں ہوگا۔ 23 اکتوبر کو چنائے میں پاکستان کے مقابل افغانستان ہوگا جبکہ اسی میدان پر پاکستان 27 اکتوبر کو جنوبی افریقا سے مقابلہ کرے گا۔ کول کتہ میں پاکستان کا بنگلہ دیش سے ٹاکرا 31 اکتوبر کو ہونے جارہا ہے۔ 4 نومبر کو پاکستان اور نیوزی لینڈ بنگلورو میں کھلیں گے۔ پاکستان اپنے راؤنڈ کا آخری میچ 12 نومبر کو کول کتہ میں انگلینڈ کے خلاف کھیلے گا۔ عالمی کپ میں پاکستان مجموعی طور پر 9 میچز کھیلے گا۔
Discussion about this post