انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے عالمی کپ 2023 کے لیے انعامی رقم کا اعلان کردیا۔ جس کے مطابق فاتح ٹیم کے حصے میں 40 لاکھ ڈالر آئیں گے جبکہ دوسرے نمبر کی ٹیم کو 20 لاکھ ڈالر انعامی رقم ملے گی ۔ سیمی فائنلز میں ناکام رہ جانے والی ٹیموں کو 8 آٹھ لاکھ ڈالر ملیں گے۔ اسی طرح ناک آؤٹ مرحلے میں نہ آنے والی ٹیموں کو ایک ایک لاکھ ڈالرز ملیں گے جبکہ گروپ مرحلے کے میچز میں فاتح رہنے والی ہر ٹیم کو 40 ہزار ڈالرز ملیں گے۔ کل 45 میچز میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 80 ہزار ڈالر کی رقم فاتح ٹیموں میں تقسیم ہوگی۔ جبکہ اس بار عالمی کرکٹ کپ میں مجموعی طور پر دس ملین امریکی ڈالر تقسیم کیے جائیں گے۔ عالمی کرکٹ کپ 5 اکتوبر سے 19 نومبر تک بھارت میں کھیلا جائے گا۔
Discussion about this post