چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق کے مطابق چینی بچے منگشون نے سال نو کے موقع کے لیے جمع کی جانے والی تمام تر پاکٹ منی پاکستان میں سیلاب متاثرین بچوں کو دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے منگشون جس باکس میں یہ ساری رقم جمع کررہے تھے۔ وہ لے کر متعلقہ بینک گئے اور وہاں سے یہ رقم سیلاب سے متاثرہ بچوں کی امداد کے لیے بنائے گئے اکاؤنٹ میں منتقل کی۔
پاکستانی سفیر معین الحق کا کہنا ہے کہ بچے کا جذبہ واقعی مثالی ہےجسے فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ یہ احسان مندانہ اشارہ اس حقیقت کا مظہر ہے کہ دوستی کا جو جذبہ پچھلی نسلوں نے پالا تھا وہ دونوں ملکوں کے بچوں میں بھی منتقل ہوا ہے۔ پاکستان اور چین نا صرف ریاست سے ریاستی تعلقات ہیں بلکہ یہ دونوں ممالک کے عوام کے دلوں میں بستے ہیں۔ چینی بچے کا یہ جذبہ پاکستان میں حالیہ سیلاب کی صورت میں ایک بار پھر واضح طور پر سامنے آیا ہے جس کے ردعمل میں چینی قیادت اور عوام کی طرف سے ہمدردی اور حمایت کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستانی سفیر نے اس چینی بچے کو پاکستان کا چھوٹا سا دوست قرار دیا۔
Discussion about this post