یوٹیوب، تخلیق کاروں کے لیے” جیولز” کے نام سے ایک نیا فیچر متعارف کرارہا ہے جس کی مدد سے وہ لائیو اسٹریمز کے ذریعے آمدنی حاصل کر سکیں گے۔جیولز ایک ڈیجیٹل کرنسی ہے جسے صارفین اپنے پسندیدہ تخلیق کاروں کو بطور تحفہ بھیج سکتے ہیں۔ فیس بک اور دوسرے انٹرایکٹیو لائیو اسٹریمنگ پلیٹ فارمز کی طرح یوٹیوب پر بھی اس گفٹ کو بھیجنے کا آپشن لائیو اسٹریمز کے دوران ظاہر ہو گا۔ یہ ٹک ٹاک کے لائیو گفٹ فیچر کی طرح بھی ہے، جس میں صارف سکے خریدتے ہیں اور انہیں بطور تحفہ بھیجتے ہیں۔ جب ناظرین جیولز کا استعمال کرتے ہوئے تحائف بھیجیں گے تو تخلیق کاروں کو پاور ملے گی، 1 روبی کی قیمت 1 امریکی سینٹ اور 100 روبی 1 ڈالر کے مساوی ہے ۔ اگلے 3 ماہ تک تخلیق کار جیولز سے حاصل ہونے والی آمدنی پر 50 فیصد بونس بھی حاصل کر سکیں گے۔ یہ صرف اسی وقت حاصل کی جاسکتی ہے جب تخلیق کار یوٹیوب پر لائیو اسٹریم کریں گے اور صارفین صرف موبائل ایپ کے ذریعے جیولز بھیج سکیں گے۔
Discussion about this post