سپریم کورٹ نے 4 مارچ کو محفوظ کی گئی رائے آج سنادی۔ سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کیس سے متعلق صدارتی ریفرنس پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے رائے سنائی۔ جس کے مطابق سپریم کورٹ کی رائے اس معاملے پر متفق ہے، ہم ججز پابند ہیں کہ قانون کے مطابق فیصلہ کریں، سپریم کورٹ کی رائے متفقہ ہو گی، جب تک غلطیاں تسلیم نہ کریں خود کو درست نہیں کر سکتے، ریفرنس میں 5 سوالات اٹھائے گئے ہیں، ذوالفقار علی بھٹو کو آئین کے مطابق فیئر ٹرائل کا موقع نہیں ملا، بھٹو کے ٹرائل میں بنیادی حق پر عمل نہیں کیا گیا۔ اس موقع پر عدالت میں سابق وزیراعظم کے نواسے بلاول بھٹو زرداری بھی موجود تھے جنہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے آج تاریخی فیصلہ سنا دیا۔ امید ہے اب ملکی نظام درست سمت میں چلے گا۔ فیصلے کی وجہ سے پاکستان ترقی کرسکے گا۔ عدالت نے ماضی کی غلطی درست کرنے کے لیے یہ فیصلہ سنایا۔
Discussion about this post