سوشل میڈیا پر کچھ تصاویر گردش میں ہیں۔ جس میں ایک نوجوان، سندھی ٹوپی پہنے، گھٹنوں تک چڑھی ہوئی بھیگی شلوار کے ساتھ انتہائی سادگی کے ساتھ کچھ افراد کے ساتھ نکلا ہوا ہے، کہیں وہ گروپ کے ساتھ بیٹھا ہے تو کہیں وہ مسکراتے ہوئے ایک بچے کے ساتھ ہے۔
پہلی نگاہ میں آپ ممکن ہے کہ پہچان ہی نہیں پائیں لیکن غور سے دیکھنے پر معلوم ہوتا ہے کہ یہ تو میر مرتضیٰ بھٹو کے بیٹے اور بے نظیر بھٹو کے بھتیجے ذوالفقار بھٹو جونیئر ہیں جو سندھ کے ان علاقوں کا دورہ کررہے ہیں جہاں سیلاب نے تباہی مچائی ہے۔ ذوالفقار بھٹو جونیئرجو زیادہ تر ملک سے باہر رہتے ہیں۔ اس وقت تمام تر توجہ انہوں نے سندھ پر کی ہوئی ہےاور سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کرنے کے لیے فعال ہیں۔
کچی سڑکوں پر چلتے ہوئے معمولی سی شلوار قیمض اور عام سی چپل پہنے ذوالفقار بھٹو جونیئر اُس عوام کے ساتھ ہیں، جن سے ان کے خاندان کا ناطہ کئی دہائیوں کا ہے۔
ذوالفقارعلی بھٹو جونیئر کے اسی انداز کو سوشل میڈیا پر خاصا سراہا جارہا ہے۔ کہیں کا ماننا ہے کہ ذوالفقارعلی بھٹو جونیئرکو سیاسی طاقت کے حصول کا لالچ ہے اور نا وارثتی دولت کا نشہ۔ اپنے لوگوں کے درمیان اک رحمدل لڑکے کے طور پر ہیں۔ ایک صارف علی خواجہ نے سندھی زبان میں تحریر کیا کہ بعض اوقات مشکل وقت میں لوگوں کے پاس جانا اور ان کے دکھ بانٹنا اور ان کے دکھ درد کو دیکھنا اور محسوس کرنا بڑی بات ہے۔ ایک اور صارف امداد لی سومرو لکھتے ہیں کہ اس نوجوان نے کہا کہ میں سیاست نہیں کروں گا کیوں کہ مرنا نہیں چاہتا، یہ درویشی انداز میں جیتا ہے، موہن جو دڑو کی مٹی سے گوندھا ہوا، بھٹو شہید کا پوتا، میر مرتضیٰ کا بیٹا ذوالفقار کبھی بلھن (بلائنڈ ڈولفن) کے درد میں سندھو میں بھٹکتا رہتا ہے۔اب ہر وقت سیلاب زدگان کے درمیان ہے۔
اس نوجوان نے کہا کہ میں سیاست نہیں کروں گا کیوں کہ مرنا نہیں چاہتا، یہ درویشی انداز میں جیتا ہے، موہن جو دڑو کی مٹی سے گوندھا ہوا، بھٹو شہید کا پوتا، میر مرتضی کا بیٹا ذوالفقار کبھی بلھن (بلائنڈ ڈولفن) کے درد میں سندھو میں بھٹکتا رہتا ہے اب ہر وقت سیلاب زدگان کے درمیان ہے۔ pic.twitter.com/Kpss4E6CHg
— Imdad Ali Soomro (@imdad_soomro) August 28, 2022
سید لکھتے ہیں کہ جنہیں اپنے لوگوں کا درد ہو وہ خطاب نہیں کرتے بلکہ لوگوں میں موجود ہوتے ہیں۔
جنہیں اپنے لوگوں کا درد ہو وہ خطاب نہیں کرتے لوگوں میں موجود ہوتے ہیں pic.twitter.com/B0lZHO3Bqo
— Syedih (@SyedIHusain) August 28, 2022
بیشتر صارفین تسلیم کرتے ہیں کہ ذوالفقارعلی بھٹو جونیئر میں بھٹو صاحب کی جھلک ملتی ہے۔
Discussion about this post