انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے 2021کے ون ڈے کے بہترین کھلاڑی کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔ جس میں پاکستانی کپتان اور نمبر ون بلے باز بابر اعظم بھی شامل ہیں۔ بابراعظم نے کلینڈا ئیر میں 405رنز بنائے ہیں اور صرف 6میچز کھیل کر۔ بابراعظم نے اس دوران 2سنچریاں بھی اسکور کیں جبکہ ان کے رن بنانے کی اوسط 67.50فی صد ہے۔
بابراعظم نے رواں سال مسلسل بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ چاہے وہ ان کے مقابل کوئی بھی ٹیم آئی ہو، اسی بنا پر ان کا نام ’پلیئر آف دی ائیر برائے ون ڈے‘ کی نامزدگی میں آیا ہے۔ بابراعظم کے علاوہ بنگلہ دیش کے شکیب الحسن بھی اس نامزدگی میں شامل ہیں۔جنہوں نے 9میچز میں 2نصف سنچریوں کی مدد سے 277رنز اسکور کیے جبکہ اس دوران 17کھلاڑیوں کا شکار بھی کیا۔
بابراعظم اور شکیب الحسن کے علاوہ جنوبی افریقا کے جانیمن میلان کی بھی نامزدگی ہوئی ہے۔ جنہوں نے 2سنچریوں اور 2ہی نصف سنچریوں کی مدد سے 509رنز 8میچز میں اسکور کیے۔
’پلیئر آف دی ائیر‘ کے لیے مقابلے پر آئرلینڈکے بلے باز پاؤل اسٹرلنگ بھی ہیں، جنہوں نے 14میچز میں 705رنز اسکور کیے، ان میں 3سنچریاں اور 2نصف سنچریاں شامل ہیں۔
Discussion about this post