سوشل میڈیا پر ایک بار پھر وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود موضوع بحث بنے ہوئے ہیں۔ بالخصوص ایسے میں جب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اہم اجلاس ہوا ۔ جس میں اس بات کا فیصلہ کیا جانا تھا کہ کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر تعلیمی اداروں کو بند کرنا چاہیے کہ نہیں۔ اس سلسلے میں چاروں وزرائے تعلیم بھی اس اجلاس کا حصہ بنے ہیں۔بہرحال این سی او سی میں اس بات کا فیصلہ ہوا ہے کہ 12سال سے کم عمر طلبہ کی 50فی صد جبکہ 12سال سے زائد عمر کے طلبہ کی 100فی صد حاضری کے ساتھ تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے۔
اسی تناظر میں سوشل میڈیا پر شفقت محمود خبروں میں ہیں۔ جن سے بیشتر طالب علم یہی التجا کررہے ہیں کہ وہ ایک بار پھر تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ کرکے انہیں آن لائن ہی پڑھنے دیں۔ وہیں کچھ ایسے طالب علم بھی ہیں، جو چاہتے ہیں کہ کچھ پابندیوں پرعمل کراکے تعلیمی سلسلے کو جاری رکھا جاسکتا ہے۔ ایک صارف علشبا نے شفقت محمود کی تصویر لگا کر لکھا کہ کوئی شفقت نہیں کوئی چھٹیاں نہیں۔
😂😂😂😂#ShafqatMahmood #NCOC https://t.co/FM3I68bId4
— Alishba🦋💫 (@AlishbaCh15) January 17, 2022
ایک صارف نے شفقت محمود کا اگلے انتخابات میں بچوں کے وزیراعظم کا خطاب دیا۔
#ShafqatMahmood in next elections..☺️ pic.twitter.com/VYAhARYHJE
— Memepalace (@Memepalace13200) January 17, 2022
کسی نے حالیہ فیصلے پر روتے ہوئے بچے کی میم بنا کر پیش کردی۔
Students right now: #NCOC #ShafqatMahmood pic.twitter.com/V3UBajqxgn
— Sajjad (@Sajjad_cooks) January 17, 2022
ایک صارف فاروق عبداللہ خان نے لکھا کہ تاریخ پے تاریخ۔ جبکہ طالب علم اچھی خبر سننے کے منتظر ہیں۔ ایک صارف ملک شجاعت نے این سی او سی کے اجلاس اور پھر طالب علموں کو عبادت کرتے ہوئے یہ تاثر دیا ہے کہ وہ چھٹیوں کے لیے دعا کررہے ہیں۔
Students preparations for today #NCOC meeting 😍#NCOCmeeting X #ShafqatMehmood pic.twitter.com/1oyc3EgTlt
— Malik Shoujaat 🇵🇰 (@Malok_Shoujaat) January 17, 2022
بہرحال پنجاب کے وزیرتعلیم مراد راس نے دوٹوک لفظوں میں کہہ دیا ہے کہ احتیاط برتی جائے گی اور ان کی کوشش ہے کہ اس بار کسی بھی طرح بچوں کو چھٹیاں نہ ملیں کیونکہ پہلے ہی تعلیم کا بہت زیادہ حرج ہوچکا ہے۔
Discussion about this post