ممبئی میں جشن کا سماں ہے بالخصوص شاہ رخ خان کے گھر ’منت‘ میں ڈھول تاشے بج رہے ہیں۔ پرستاروں کا ایک ہجوم ہے جو آریان خان کے استقبال کے لیے ’منت‘ کے آس پاس امڈ آیا ہے۔ کیونکہ لگ بھگ ساڑھے 3ہفتوں بعد آریان خان گھر پہنچے ہیں۔ جمعرات کو ممبئی ہائی کورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد آج آریان خان کی رہائی ممکن ہوئی ہے۔
بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے بیٹے اور اُن کے دوستوں کو 3اکتوبر کو نیشنل نارکوٹکس بیورو نے نے کروز شپ پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا تھا۔ جن پر الزام تھا کہ اُن کے پاس منشیات اور وہ اس کا استعمال بھی کرتے ہیں۔ آریان خان کے وکلا نے اس دعویٰ کی نفی کی تھی، جن کے مطابق گرفتاری کے وقت آریان خان کے پاس سے منشیات برآمد نہیں ہوئی۔ این سی بی نے محض واٹس ایپ چیٹ کی بنیاد پر آریان خان کو حراست میں لیا ہے۔
#Watch | Visuals outside #Mannat as #AryanKhan reaches home following his release from Arthur Road Jail. | 🎥 @benitafernandohttps://t.co/oSaMvQk9Ws pic.twitter.com/HoIhLp5wfj
— The Indian Express (@IndianExpress) October 30, 2021
کئی بار ممبئی کی خصوصی عدالت میں اسی دلیل کی بنا پر ضمانت کی درخواست دائر کی، جسے رد کیا گیا اور پھر تھک ہار کر ممبئی ہائی کورٹ سے رجوع کیا گیا،جہاں سے آریان خان کو ضمانت پر رہائی کا پروانہ ملا۔ آریان خان جب تک یہ مقدمہ چل رہا ہے، ملک چھوڑ کر تو کیا ممبئی سے بھی باہر نہیں جاسکتے، اسی طرح انہیں اپنا پاسپورٹ بھی عدالت میں جمع کرانا ہوگا۔ اسی طرح سوشل میڈیا پر اس مقدمے کے بارے میں کوئی بیان باز نہیں کرسکتے۔ عدالت نے آریان خان کو اس بات کا بھی پابند کیا ہے کہ وہ جمعے کو این سی بی میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔
اس بارے میں مزید جاننے کے لیے کلک کریں:
ممبئی ہائی کورٹ نے آریان خان کی ضمانت منظور کرلی
آریان خان پھر ضمانت سے محروم، ہائی کورٹ جانے کا اعلان
آریان خان کو آج بھی ضمانت نہ ملی
آریان خان کی غلطی، شاہ رخ خان اور گوری خان مشکلوں میں
کیا آریان کا کیرئیر شروع ہونے سے پہلے ختم؟
Discussion about this post