ممبئی کی خصوصی عدالت میں ایک بار پھر شاہ رخ خان کے بیٹے آریان سمیت ارباز مرچنٹ اور من من دھمیچکا کے خلاف محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ضمانت کی درخواست کو رد کردیا۔ آج صبح جب سماعت ہوئی تو عدالت کا کہنا تھا کہ وہ محفوظ فیصلہ پونے تین بجے سنائے گی۔ آریان خان سمیت دیگر ملزمان کو یقین تھا کہ کورٹ ان کے حق میں فیصلہ دے گی لیکن اُس وقت انہیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔ جب فیصلہ اِن کے خلاف سنایا گیا۔ جس کے بعد آریان خان کے وکلا نے ضمانت کی درخواست کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
آریان خان اب کم و بیش 18دن جیل میں گزار چکے ہیں اور شاہ رخ خان کے وکلا کی بھرپور کوشش کے باوجود انہیں ضمانت پر رہا نہیں کیا گیا۔ آریان خان اور ان کے دیگر دوستوں کو 3اکتوبر کو کروز جہاز سے نیشنل نارکوٹکس بیورو نے منشیات رکھنے اور استعمال کرنے پر گرفتار کیا تھا۔ گزشتہ 14اکتوبر کو ہونے والی سماعت میں این سی بی کا موقف تھا کہ آریان خان منشیات کے عادی ہیں۔ اس کا ثبوت ان کے واٹس ایپ چیٹ سے لگایا جاسکتا ہے۔ این سی بی نے یہ تسلیم کیا تھا کہ آریان خان کے پاس منشیات نہیں برآمد ہوئی لیکن ان کے ساتھ گرفتار ہونے والے دیگر دوستوں نے اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ اُن کے پاس موجود منشیات دراصل آریان خان کے استعمال کے لیے تھی۔
دوسری جانب آریان خان کے وکلا کا کہنا تھا کہ واٹس ایپ چیٹ کی بنیاد پر آریان کو منشیات استعمال کرنے کا مجرم نہیں بنایا جاسکتا۔ان دلائل کے بعد خصوصی عدالت کے جج نے ضمانت دینے نہ دینے کا فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے 20اکتوبر کو اسے سنانے کا اعلان کیا تھا۔ قانونی ماہرین کے مطابق اگر آریان خان کی ضمانت کی درخواست کے لیے وکلا نے ممبئی ہائی کورٹ سے رجوع کیا اور عدالت نے اسے فاسٹ ٹریک انداز میں سنا بھی، تب بھی ضمانت ملنے میں 5سے 6دن مزید لگ جائیں گے۔
اسی بارے میں مزید جاننے کے لیے کلک کریں:
آریان خان کو آج بھی ضمانت نہ ملی
آریان کی حمایت پر محبوبہ مفتی کے خلاف ایف آئی آر
کیا آریان کا کیرئیر شروع ہونے سے پہلے ختم؟
Discussion about this post