پرکشش اور خوبرو ایرن ہولانڈسے تو ہر پاکستانی واقف ہے۔ پاکستان سپر لیگ کے ایک ایڈیشن میں میزبان بن کر جلوہ گر ہوئی تھیں۔ جنہوں نے اپنے حسن سے ہی نہیں دلچسپ تبصروں سے بھی پاکستانی پرستاروں کی تعداد میں اضافہ کیا تھا۔
سابق مس آسٹریلیا نے کوئٹہ گلیٹیرز کی جانب سے کھیلنے والے بین کٹنگ سے پھر بھی بیاہ رچا کر اور زیادہ مقبولیت حاصل کی تھی۔ پیر کو جب آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے اعلان کیاکہ اُن کی ٹیم 24سال بعد دورہ پاکستان کے لیے تیار ہے تو کرکٹ مداحوں کے چہرے کھل اٹھے۔آسٹریلوی ٹیم کی آمد کو پاکستان کے ویران کرکٹ میدانوں کے لیے ایک اور خوشگوار اضافہ قرار دیا گیا۔
وہیں ایرون ہولانڈ نے اس دورے کی خبر کو ری ٹوئٹ کرکے لکھا کہ انہوں نے پاکستان میں ہونے والے اپنے دونوں دوروں کو خوب انجوائے کیا۔ اب یہ بہت اچھی خبر ہے۔
I have enjoyed both my tours to Pakistan immensely – this is excellent news!! https://t.co/xd68AJ71ki
— Erin Holland (@erinvholland) November 8, 2021
جس کے جواب میں بھی پاکستانی صارفین نے ایرون ہولانڈ کو خوش آمدید کہنے کے لیے بے تابی اور بے چینی کا اظہار کیا ہے۔ ندیم خان کے مطابق پاکستان دنیا کے دیگر ممالک کی طرح محفوظ ملک ہے۔
Always welcome 🙏 it’s safe here like other part of the world
— Nadeem Khan (@nadeem_nimikhan) November 8, 2021
ایک اور صارف حیدر لکھتے ہیں کہ ایرون ہم آپ کا بھی انتظا ر کررہے ہیں۔
Waitting for u as well to come Pakistan🇵🇰💚
— HĄiđārž (@iamzeeshanhyDar) November 8, 2021
صائر احمد کے مطابق وہ ایرون ہولانڈ کو پی ایس ایل کے 7ویں سیزن میں بھی دیکھنے کے خواہش مند ہیں۔
See you soon in psl 7
— Siyar Ahmed (@SiyarAhmed6) November 9, 2021
Discussion about this post