فلمی دنیا کے سب سے بڑے اعزازات کی تقریب میں بہترین فلم کے لیے کوڈا کا نام پکارا گیا۔ جبکہ 94 ویں اکیڈمی ایوارڈ میں بہترین اداکار کے حق دار ٹھہرے ول اسمتھ فلم ” کنگ رچرڈ ” رہی ۔
اسی طرح فلم ” دی آئیز ٹمی فائے ” میں غیر معمولی اداکاری دکھانے پر جیسیکا چیسٹین کو بہترین اداکارہ کا ایوارڈ تھمایا گیا۔
” دی پاور آف دی ڈاگ ” کے لیے جینی کمپین بہترین ہدایتکار ٹھہرے ۔ معاون اداکارہ کی کیٹگری میں آرینا ڈیبوز کو فلم ” ویسٹ سائیڈ اسٹوری ” پر ایوارڈ ملا۔ معاون اداکار کے لیے ٹورے کوسٹر کا نام پکارا گیاجبکہ فلم ” کوڈا ” تھی ۔
بہترین بین الاقوامی فیچر فلم ” ڈرائیو مائی کار” رہی۔ مختصر ڈکو منٹری میں ” دی کوئن آف باسکٹ بال ” آسکر کی حقدار بنی۔ بات کی جائے اینی میٹڈ فلم کی تو اس میں ” ایکنٹاٹو” بازی لے گئی۔
شارٹ فلم کی کیٹگری میں پاکستانی نژاد رض خان کی فلم ” دی لانگ گڈ بائی ” اکیڈمی ایوارڈ جیت گئی۔ رض خان گزشتہ برس بہترین اداکار کے لیے نامزد ہوئے تھے اور اب پہلی بارآسکر حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ۔
Discussion about this post