اکیڈمی ایوارڈز جو کہ اس سال 94 واں سال میں داخل ہوچکا ہے۔ اس کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ” دی پاور آف دی ڈاگ ” سب سے زیادہ 12 نامزدگیاں حاصل کرنے میں کامیاب ہوچکی ہیں۔ آسکر کی تاریخ میں جین کمپین پہلی خاتون ڈائریکٹر بن چکی ہیں جن کی ایک بار پھر آسکر کے لیے نامزدگی ہوئی ہے۔ اس سے پہلے وہ یہ اعزاز فلم ” پیانو” کے لیے حاصل کرچکی ہیں۔
بہترین اداکار کے لیے بئینگ دی رکارڈوز کے لیے جاوئیر بارڈم، بینڈکٹ کمبربیچ فلم دی پاور آف دی ڈاگ کے لیے، اینڈریو گارفیلڈ ٹک ٹک بوم کے لیے، ڈینزل واشنگٹن دی ٹریجڈی آف میکبیتھ کے لیے جبکہ کنگ رچرڈ کے لیے ول اسمتھ کی نامزدگی ہوئی ہے۔
بہترین اداکارہ کے لیے دی آئز آف ٹامی فائے کے لیے جیسکا چاسٹن، دی لوسٹ ڈاٹر کے لیے اولیویا کولمین، پارلیل مدرز کے لیے پینالوپز کرس، بئینگ دی رکارڈوز کے لیے نکول کڈمین اور اسپنر کے لیے کرسٹن اسٹیورٹ کے ناموں کی نامزدگی ہوئی ہے۔ یوں اس بار بڑی اداکاراؤں کے لیے مقابلہ بڑا کڑا ہے۔
بہترین فلم کے لیے بیلفاسٹ، کوڈا، ڈونٹ لک اپ، ڈرائیو مائی کار، ڈیون، کنگ رچرڈ، لیکوریز پیزا، نائٹ میئرایلے اور ویسٹ سائیڈ اسٹوری” دی پاور آف دی ڈاگ” کے ساتھ مقابلے پر ہیں۔
بہترین معاوہ اداکارہ کی کیٹگری میں دل لوسٹ ڈاٹر کے لیے جیسی بیوکلے، ویسٹ سائیڈ اسٹوری کے لیے آرینا ڈی بوس، بیلفاسٹ کے لیے جوڈی ڈینچ، دی پاور آف دی ڈاگ کے لیے کرسٹن ڈنسٹ اور کنگ رچرڈ کے لیے ایجنونی ایلس مقابلے پر ہیں۔معاون اداکار میں بیلفاسٹ کے لیے کرائین ہنڈز، کوڈا کے لیے ٹروے کوٹسر، دی پاور آف دی ڈاگ کے لیے جیسی پلمون اور بئینگ دی رکارڈوز کے لیے جے کےسمنز اور دی پاور آف دی ڈاگ کے لیے کوڈی سمت کی نامزدگیاں ہوئی ہیں۔ اکیڈمی ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب 27 مارچ کو ہورہی ہے۔
Discussion about this post