بھارتی ریاست حیدرآباد دکن کے کرناٹک شہر میں سائی ویشنوی کی شادی کی تقریب جاری تھی کہ اسی دوران اسٹیج سے اعلان ہوا کہ دلہن کے بھائی پھنی کمار کچھ خاص تحفہ پیش کرنے والے ہیں۔ ہال کی لائٹس بند کردی گئیں اور پھر گھپ اندھیرا جب ختم ہوا تو دیکھا کہ وہیل چئیر پر ایک شخص بیٹھا ہے، جسے دلہن کا بھائی پھنی کمار دھکیلتا ہوا لارہا تھا۔ سائی کو تو جیسے یقین نہیں آیا کیونکہ وہیل چیئرپر بیٹھا شخص اس کے والد تھے جو سال بھر پہلے کورونا وبا کا شکار ہو کر چل بسے تھے۔ دلہن دیوانہ وار والد کی جانب بھاگی تبھی اعلان ہوا کہ یہ دراصل اُس کے والد کا مومی مجسمہ ہے جو پھنی کمار نے بہن کو شادی کے موقع پر تحفے میں دیا ہے۔ ہر ایک کی آنکھیں نم تھیں۔
بیٹی کی والد کی موجودگی میں شادی کی آرزو بھی پوری ہوئی۔ بھائی کا کہنا ہے کہ اس مجسمے کی تیاری میں سال بھر کا عرصہ لگا اور اُس نے سوچ لیا تھا کہ بہن کو اس کی شادی پر والد کی شرکت کا یہ انوکھا سرپرائز دے کر خوش کردے گا اور ایسا ہی ہوا۔
بھائی کی طرف سے بہن کو شادی کے موقع پر انوکھا تحفہ، دلہن شادی کے دن اسٹیج پر آنجہانی باپ کو دیکھ کر جذباتی ہوگئی۔#India #Hyderabad #WaxStatue #ViralVideo #IndianWedding #Taar pic.twitter.com/pahMVysE0C
— Taar.TV (@taar_tv) June 29, 2022
تقریب میں شامل ہر ایک کے لیے یہ لمحات خاصے جذباتی ہوگئے تھے جنہوں نے بہن بھائی کے اس پیار بھرے ماحول کو خوب سراہا۔ وہیں بیشتر مہمانوں نے آنجہانی آیلا سبرامنیم کے ساتھ تصاویر بھی اتروائیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق دلہن کے بھائی نے یہ مومی مجسمہ امریکا سے تیار کرایاتھا۔
Discussion about this post