وزیراعظم عمران خان نے کمالیہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا آپ نیوٹرل نہیں ہوسکتے، آپ اچھائی کے ساتھ ہیں یا برائی کے ساتھ ؟ نیوٹرل ہونے کا فیصلہ انسان کو نہیں دیا گیا ۔ جب تک قوم اچھے برے کی تمیز نہیں کرتی، وہ قوم مرجاتی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے مولانا فضل الرحمان کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ اسلام کے نام پر سیاست کرتے ہیں، ضمیر بیچتے ہیں، ڈیزل کے پرمٹ پر۔ آصف زرداری پر اربوں روپے کے کیسز ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف کو پتا ہے کہ اگر عمران خان تھوڑی دیر اور رگ گیا تو شہباز شریف جیل جائے گا۔ سارے چور مل کر حکومت گرانے کی کوشش کررہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن شہباز شریف کے ساتھ ہے، اگر شہباز شریف اقتدار میں آئے تو نواز شریف واپس آکر عدلیہ پر حملہ کریں گے۔ یہ نیب کو ختم کرکے اپنے کرپشن مقدمات ختم کرنا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے مطابق حکومت جانا معمولی چیز ہے، جان بھی چلی جائے تو انہیں نہیں چھوڑوں گا۔
نواز شریف اپنے ایمپائرز کھڑے کرکے کرکٹ کھیلتے تھے اور انہیں آؤٹ ہونے پر کوئی ایمپائرانہیں آؤٹ نہیں دیتا۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کسی ایسی پارٹی کو ووٹ نہیں دو جس کی دولت غیر ممالک میں پڑی ہو۔ کسی ملک کے ساتھ تعلقات پاکستان خراب نہیں کرنا چاہتا۔
Discussion about this post