ہاتھوں اور آنکھوں پر پٹی، پاکستان اہلکاروں کے نرغے میں۔ اپنا ہی جہاز گرادیا اور زخموں سے چور ہو کر پکڑے بھی گئے۔پاکستان پر حملہ کرنے کی کوشش میں منہ کی کھانی پڑ گئی۔دنیا نے دیکھا تھا تماشہ ابھی نندن کا۔ انڈین پائلٹ کو پاکستانیوں نے چائے بھی پلائی۔ جسے انہوں نے فنٹاسٹک قرار دیا۔
وہی فنٹاسٹک ٹی جس پر انڈیا کا خوب مذاق بھی اڑا ،جس کو پینے کے چکر میں ابھی نندن نے اپنا ہی مگ 21ہی گرادیا۔ یہ وہی ابھی نندن ہیں جن کی یونیفارم تک اتروا کر پاکستانی میوزیم میں محفوظ ہے۔ اور پھر پاکستان نے خیر سگالی کے طور پر ابھی نندن کو چھوڑ بھی دیا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ انڈین میڈیا اورحکومت یہی راگ الاپتی رہی کہ ابھی نندن نے فروری 2019میں پاکستانی ایف 16گرایا۔جسے پہلے امریکی حکام نے اور پھر میگزین فارن پالیسی نے بھی جھوٹا قرار دیا۔
اب ابھی نندن صاحب کو فوجی اعزاز ویرا چکرا سے نوازا گیا ہے۔جس پر سوشل میڈیا پر جم کر انڈین کی کلاس لی جارہی ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا تبصرہ بڑا زبردست ہے کہ ابھی نندن کے ذہن میں ہوگا کہ مجھے کدھر لے کر جا رہے ہو، میں نے کیا کیا ہے؟ انہوں نے ابھی نندن کو ایوارڈ دینے کو کسی کامیڈی فلم کے سین سے تعبیر کیا۔
کوئی کہہ رہا ہے کہ اپنا ہی جہاز گرانے پر اتنا بڑا انعام۔۔۔ کسی نے لکھا کہ اس طرح تو شاہین شاہ آفریدی کو بھی ایوارڈ دیا جائے۔کیونکہ انہوں نے روہیت شرما کی وکٹ جو بچائی تھی ایل بھی ڈبلیو کرکے۔
ایک نے لکھا کہ ابھی نندن کو یہ ایوارڈ بھلا کس پرفارمنس پر ملا ہے؟ ایک نے لکھا کہ لائف میں اتنا کنفڈنس چاہیے کہ بندہ جوتیاں چپیڑیں کھا کر بھی ملین ڈالر کی چائے پی کر بھی سینہ تان کر ایوارڈ لینے کھڑا ہو۔
ایک صارف نے لکھا کہ انڈیا تو اتنے آگے نکل گیا جہاں فیل ہونے پر بھی ایوارڈ مل جاتا ہے۔
ایک نے لکھا کہ ملٹری ایوارڈ اس فنٹاسٹک۔
اب سارے فسانے پر فسادی انتہا پسند کرکٹر گوتم گھمبیر کود پڑے اور لگے ابھی نندن کی تعریف کرنے تو پاکستانیوں نے بھی ان کی اچھی خاصی خاطر تواضع کردی۔ ایک نے لکھا کہ اسٹے ہوم اسیٹے سیف، ایک صارف کا کہنا ہے کہ گوتم گھمبیر آپ کے بھائی کے دستاویزات اور یونیفارم پی اے ایف میوزیم کراچی میں محفوظ ہے۔ آکر لے جائیں۔
اب کیا کریں۔۔مسیج تو یہی ملتا ہے جناب انڈیا میں ناکام بھی ہوجائیں ابھی نندن کی طرح ایوارڈ ہی ملتے ہیں۔
Discussion about this post