حکومت، اپوزیشن اور فوج کے بعد بھارتی عدالت کا ایک اور متعصبانہ فیصلہ، بھارتی شہر احمد آباد میں 2008 میں بم دھماکوں میں ملوث الزام لگاتے ہوئے 38 مسلمانوں کو سزائے موت کا حکم دے دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات کی خصوصی عدالت نے اس مقدمے میں 11 ملزمان کو عمرقید کی سزا بھی سنائی ہے، تمام مجرم اپنی سزاؤں کے خلاف اپیل کا حق رکھتے ہیں۔ گجرات ہائیکورٹ میں احمد آباد میں 14 سال قبل سلسلہ وار بم دھماکوں کے مقدمے میں سزا یافتہ تمام افراد کو قتل اور مجرمانہ سازش کا ذمہ دار پایا گیا ہے۔ اس میں تقریباً 80 افراد پر الزام تھا تاہم بری صرف 28 ہوئے۔ یاد رہے کہ 26 جولائی 2008 میں بھارتی شہر احمد آباد کے مختلف علاقوں میں 20 بم دھماکے ہوئے تھے جن میں 57 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوئے تھے، یہ بم دھماکے رہائشی علاقوں، اسپتالوں اور بازار میں کیے گئے تھے۔
Discussion about this post