اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ورسٹائل ادکار شبانہ اعظمی کا شمار ان اداکاراؤں میں ہوتا ہیں جو فلم کی نوعیت اور کردار کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے آپ کو اس کردار میں ڈھال لیتی ہیں، کرن جوہر کی آنے والی نئی فلم ”راکی اور رانی کی پریم کہانی” میں بھی شبانہ اعظمی نے اپنی اداکاری میں جان ڈالنے کے لیے چند ہفتوں کے دوران 10 کلو تک وزن کم کیا ہے۔ فلم میں پہلی بار شبانہ اعظمی رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کے ساتھ نظر آئیں گی، جس میں عالیہ بھٹ کی دادی کا کردار شبانہ اعظمی نبھارہی ہیں۔ فلمساز کو اس کردار کے لیے ایک سلم، فٹ اور خوبصورت دادی چاہیے تھی، جو اپنے آپ کو زمانے کے ساتھ ساتھ اپ ٹو ڈیٹ رکھیں، جس کے لیے فلمسازوں کی اولین پسند 90 کی دہائی کی ڈیوا شبانہ اعظمی بنی۔
View this post on Instagram
فلم کے لیے وزن کم کرنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے مایہ ناز اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نہیں سمجھتی کہ ایک خاص عمر کے بعد اپنے کرداروں کے لیے وزن کم کرنا یا بڑھانا چاہئے لیکن یہاں کرن کی فلم نے مجھے وزن کم کرنے کا ایک بہانہ دیا ہے۔ ان کے مطابق یہ روایتی دادی کا کردار نہیں بلکہ میرا کردار ایک اعلی طبقے سے تعلق رکھنے والی دادی کا کردار ہے جس کو مزید حسین بنانے کے لیے معروف ڈیزائنر منیش ملہوترا کے شاندار کپڑوں کا بھی سہارا لیا گیا ہے۔ یہ پہلا موقع نہیں کہ بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی نے کرداروں میں جان ڈالنے کے لیے اپنے کو مکمل طور پر تبدیل کیا ہو، اس سے قبل انہوں نے 1983 میں شیام بینگل کی منڈی فلم کے لیے دس کلو وزن بڑھایا تھا جبکہ 2005میں ریلیز ہونے والی فلم ‘واٹر’میں شبانہ اعظمی نے اپنا سر منڈوا کر دنیائے فلم میں ایک الگ شناخت بنائی۔
Discussion about this post