سینیٹ کا اجلاس پریزائیڈنگ آفیسر اسحاق ڈارکی صدارت ہوا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کےعلی ظفر کا کہنا تھا کہ یہ نامکمل سینیٹ ہے،اس لئےچیئرمین سینیٹ اورڈپٹی چیئرمین کا انتخاب نہیں ہو سکتا،کےپی کی نمائندگی کےبغیرانتخاب ہوگیا تو وفاق کونقصان ہوگا،جب تک کے پی اراکین حلف نہیں اٹھالیتے سینیٹ مکمل نہیں ہوتا،جب تک سینیٹ مکمل نہیں ہوتا کسی قسم کا الیکشن اخلاقی اورآئینی طورپرناجائز ہوگا،ہم اس ایوان کا حصہ نہیں بنیں گے۔ جس پرپریزائیڈنگ افسر نے پی ٹی آئی کے اعتراض کورد کردیا۔ تحریک انصاف نے آج سینیٹ کے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کےانتخاب کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہوا ہے ،ترجمان پی ٹی آئی نےکہاکہ نامکمل ایوان کی صورت میں چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب جمہوری اقدار کا قتل ہے۔ پیپلزپارٹی کے یوسف گیلانی کیلئےمیدان صاف ہے، جبکہ بلامقابلہ چیئرمین سینیٹ بننے کا قومی امکان ہے۔
Discussion about this post