ارناب گوسوامی کو دیکھ کر ذہن میں صرف یہی سوال آتا ہے کہ مطلب کچھ بھی ، کہہ دو کیونکہ یقین کرنے والے تو وہی بھارتی ہیں جو انتہا پسندی اور متعصبانہ سوچ کی قید میں جکڑے ہوئے ہیں۔ ارناب گوسوامی ہی نہیں انتہا پسند مودی کی چمچہ گیری اور پاکستان دشمنی میں بھارتی میڈیا جب چاہتا ہے مبالغہ آرائی اورقیاس آرائیوں پر مبنی تیر ہی چلاتا رہتا ہے اور ان میں سب سے زیادہ نمایاں تو چیختے چنگاڑتے بدنام زمانہ اینکر ارناب گوسوامی رہتے ہیں۔ جن کے مہمان بھی پاکستان کے خلاف نفرت اور زہر اگلنے کی اتنی مشقیں کرچکی ہیں کہ اب اِن کے پاس کچھ نیا نہیں رہا ۔
ارناب گوسوامی حسب روایت اس بار بھی بے بنیاد، جھوٹ اور لغو پر مبنی گفتگو کرکے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے بے نقاب ہوچکے ہیں۔ یہ تو حقیقت ہے کہ نام نہاد اینکر ارناب گوسوامی کے چھوڑے ہوئے چٹکلوں پر باشعور اور سمجھ دار بھارتی بھی جم کر کلاس لیتے ہیں۔
ارناب گوسوامی نے اس بار کیا گل کھلائے ؟
یہ تو کسی سے پوشیدہ نہیں کہ 15 اگست کو طالبان کا افغانستان کنٹرول سنبھالنے کے بعد اتنا دکھ اور تکلیف امریکا کو نہیں ہوئی ہوگی ۔ جتنی اپنی اربوں ڈالرز کی پاکستان مخالف سرمایہ کاری کے ڈوبنے پر بھارت کے اوسان خطا ہیں۔ اس میں مزید کاری ضرب تو اُس وقت لگی جب طالبان نے پنج شیر کا بھی کنٹرول حاصل کرلیا ۔ 15ستمبر کو اسی بات کا سوگ مناتے ہوئے ارناب گوسوامی نے پروگرام کیا ۔ جس میں انہوں نے ایک بار پھر جھوٹ کا سہارہ لیتے ہوئے بڑی ڈھٹائی کے ساتھ دعویٰ کیا کہ طالبان کی پنج شیر میں کارروائی کے دوران کابل کے سرینا ہوٹل کے 5ویں فلور پر پاک فوج کے آفیسرز موجود تھے ۔ ‘ ارناب گوسوامی نے یہاں تک کہا کہ وہ یہاں یہ بھی بتا سکتے ہیں کہ پاک فوج کے ان آفیسرز کے لیے ان کمروں میں کھانے پینے کا کیاکیا آرڈر دیا گیا ۔
Arnab Goswami and his ‘intelligence sources’. 😭 pic.twitter.com/W9bCZxbw0D
— Mohammed Zubair (@zoo_bear) September 18, 2021
بھارتی اینکر نے بڑے فخریہ انداز میں کہا کہ اُن کے ذرائع بہت ہیں ، جو ایک ایک پل کی خبر دیتے ہیں، وہ یہ تک بتاسکتے ہیں کون کہاں کس کمرے میں تھا لیکن ان کے ذرائع کو چیلنج نہیں کیا جاسکتا ۔ یہ کہہ کر انہوں نے ایسے پوز دیا ، جیسے وہ کوئی جیمز بانڈ ہوں لیکن دلچسپ صورتحال تو اُس وقت آئی جب پروگرام میں پاکستان سے موجود تحریک انصاف کے ترجمان عبدالصمد یعقوب نے ارناب گوسوامی کے اس جھوٹ کو بھارتی قوم کے سامنے بے نقاب کرتے ہوئے برجستہ کہا کہ ’ جہاں تک میری معلومات ہے ، کابل کا سرینا ہوٹل صرف2منزلہ ہے ، وہاں نہ تیسرا نہ چوتھا اور ناہی پانچواں فلور ہے ۔ ‘ جس پر ارناب گوسوامی کھیسانی بلی کی طرح کھمبے نوچتے ہوئے بس شرمندگی مٹاکرہنستے ہی رہے
کیا واقعی کابل کے سرینا ہوٹل کے 5فلور ہیں؟
بالکل بھی نہیں۔سرچ انجن ’ گوگل ‘ پرجا کر کابل کے سرینا ہوٹل کی تصاویر اور دیگر معلومات کا جائزہ لیں تو واقعی یہ صرف2فلور پر مبنی ہے ، ہوٹل کی اپنی ویب سائٹ کی تفصیلات سے بھی یہ پتا لگتا ہے کہ ہوٹل کے 5ویں فلور کا دور دور تک کوئی نام و نشان نہیںاسی لیے ارناب گوسوامی کے اس جھوٹے دعویٰ کا پھر پردہ چاک ہوگیا۔
سوشل میڈیا پر ارناب گوسوامی بنے مذاق
ظاہری بات ہے کہ ارناب گوسوامی کی اس مبالغہ آرائی پر کیسے وہ بچ سکتے تھے ۔ جبھی سوشل میڈیا پر بھارتی اینکر کے پاکستان دشمنی میں جھوٹ بولنے کی ہر حد کو پار کرجانے پرطنزکیا جارہا ہے ۔ ایک صارف عثمان کے مطابق ارناب گوسوامی کی باتوں کو سیریس مت لیا کریں ، کیونکہ بچپن میں یہ مینٹل ہاسپٹل کے 5ویں فلور سے جو گر گئے تھے ۔
Arnab goswami has a damaged brain, please don’t judge the guy, he had fallen from the fifth floor of a mental hospital in childhood.
— Usman (@coldpulses) September 19, 2021
ایک بھارتی صارف روفی ایلین کا کہنا ہے کہ ارناب گوسوامی کی وجہ سے پاکستانی ہمارا مذاق اڑا رہے ہیں، ارناب گوسوامی بھارتیوں اور میڈیا کے لیے تذلیل کی علامت ہیں۔
Whole pakistan is mocking Arnab.
He is indian and It’s a Insult of Indian Media. #ArnabDisgraceIndia https://t.co/4UJ8G8cBJ0— RoflAlien (@TweetofAlien) September 19, 2021
ایک اور بھارتی صارف کنال مہتہ کے مطابق 3ہی فلور تو کم ہیں ، ارناب اپنے ’ ذرائع‘ سے کہہ کر کل یہ بنوادےگا ۔
Teen hi Floor kam hai nah, Arnab Apne sources ko bolkar kal tak banva dega😂
— Kunal Mehta (@kunalmehta_mkv) September 19, 2021
ایک صارف کے مطابق ارناب خود کو بھارت کا سب سے طاقت ور اینکر بتاتے ہیں اور ان کی معلومات چیک کریں، صرف پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے کس قدر جھوٹی کہانیاں گھڑی جاتی ہیں۔ایک صارف شیما افضل کا کہنا ہے کہ ارناب اس اعتماد سے جھوٹ بولتے ہیں کہ کیا کہنے ۔ یہی بھارتیوں کی حکمت عملی ہے کہ جھوٹ بول کر پاکستان کے خلاف دنیا کو گمراہ کیا جائے ۔
Yeah it’s funny but confidence se jhoot bolna is the key in this warfare. That’s how you spread fake news & make people, even those you’re telling lies about believe what you want them to believe. India has ruined our image in the world by using same strategy for years. #Arnab
— Sheema Afzal (@SheemaAfzal) September 19, 2021
سائرہ عباسی کے مطابق سرینا ہوٹل کی یہ تین منزلیں ارناب کی اخلاقیات ، ساکھ اور سالمیت کی طرح غائب ہیں۔ سوشل میڈیا پر بیشتر صارفین نے سرینا ہوٹل کابل کی 2منزلہ عمارت کی تصاویر شیئر کی ہیں۔
Arnab Telling His made Up Stories to his Indian Audience: pic.twitter.com/h1QO6YQbHk
— zohaib (@zohaib26070182) September 19, 2021
ارناب گوسوامی پر زیادہ گولہ باری خود بھارتی ہی کررہے ہیں۔ جن کا کہنا ہے کہ یہ خود ساختہ جھوٹا اینکر پاکستان کے خلاف زہر اگلنے کے لیے کس قدر بے بنیاد باتیں پھیلاتا ہے ۔
Hahahah hahahah, Srif Arnab k khawab ma ata ha 5th floor of Kabul Serena Hotel. #Kabul Afghanistan @ArnabGofficial7 https://t.co/dJlehwzSig
— SABIR (@Sabirnws) September 19, 2021
Discussion about this post