اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے عدالتی کارروائی کی براہ راست اسٹریمنگ کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ہائی کورٹ کے انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈپارٹمنٹ نے چیف جسٹس کی کورٹ میں سسٹم نصب کردیا ہے۔ آزمائشی بنیادوں پر آج سے عدالتی کارروائی کو محدود پیمانے پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔ کہا جارہا ہے کہ تجربہ کامیاب رہا تو ویب سائٹ پر عدالتی کارروائی دیکھی جاسکے گی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ہائی کورٹ رپورٹرز سے تجاویز بھی مانگ لی ہیں۔
Discussion about this post