وزیراعظم شہباز شریف نے افغانستان میں زلزلے کے باعث بڑے پیمانے پر انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لوگ اپنے افغان بھائیوں کے دکھ اور غم میں برابر کے شریک ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ زلزلے سے ہونے والے نقصانات خاص طور پر پکتیکا کے علاقے میں اموات پر پاکستان کی طرف سے ممکن مدد فراہم کریں گے۔ شہباز شریف نے متعلقہ حکام سے افغانستان کی مدد کے لیے ہدایت بھی کی۔
Deeply grieved to learn about earthquake in Afghanistan, resulting in loss of innocent lives. People in Pakistan share the grief & sorrow of their Afghan brethren. Relevant authorities working to support Afghanistan in this time of need.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 22, 2022
یاد رہے کہ افغانستان میں گزشتہ رات 6 شدت کے زلزلے میں 255 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، سب سے زیادہ نقصان صوبہ پکتیکا میں ہوا، صوبہ ننگرہار ور کھوسٹ میں بھی زلزلے سے ہلاکتیں ہوئی ہیں، کئی مکانات مکمل تباہ ہوگئے ہیں۔ ریسکیو حکام کی ملبے میں دبے افراد کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
په پکتیکار کې د زلزلې پر مهال نږدې پنځوس کسان مړه او ټپیان شوي. د دې ولایت د ګیان ولسوالۍ امنیې قومندان وایي، دا زلزله تېره شپه ناوخته شوې چې پر مهال یې ګڼ شمېر کسانو ته تلفات اوښتي. #طلوعنیوز pic.twitter.com/r6MSigKKRH
— TOLOnews (@TOLOnews) June 22, 2022
Discussion about this post