تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اٹک میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہ جان جانے سے نہیں ڈرتا۔جیل جانے کو تیار ہیں لیکن کسی صورت امریکا کی غلامی تسلیم نہیں کریں گے۔ عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ جب وہ اسلام آباد آنے کی کال دیں تو سارے پاکستانیوں کو نکلنا پڑے گا کیونکہ یہ جنگ تحریک انصاف کی نہیں بلکہ پاکستان کی حقیقی ۤآزادی کی ہے۔ عمران خان نے ایک بار پھر کہا کہ وہ کسی صورت موجودہ حکومت کو تسلیم نہیں کریں گے۔ ان کے مطابق پاکستان آزاد ملک ہے کسی اور کی غلامی کو قبول نہیں کرے گا۔ پی ٹی آئی حکومت میں ملکی دولت میں اضافہ ہوا لیکن پھراس حکومت کو ہٹانے کی سازش رچی گئی۔ جو لوگ اسے روک سکتے تھے لیکن ہم کچھ نہیں کرسکے۔
حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ وہ بڑے بڑے عہدوں پر فائز ہو کر اپنی کرپشن کے مقدمات کو ختم کرنا چاہتی ہے۔ جن لوگوں نے ملک لوٹاتھا وہ کیس ختم کررہے ہیں۔ یہ کہاں کا انصاف ہے کہ بھینس اور موٹر سائیکل چور کو پکڑ لیا جائے لیکن بڑے ڈاکو کو نہ پکڑیں۔ اس سے ملک تباہ ہوجاتا ہے۔
Discussion about this post