یقینی طور پر پاکستانیوں کے لیے یہ خبر چونکا دینے والی ہوگی کہ امریکی جریدے نے کسی ایک بھی پاکستانی شخصیت کو اپنی 2021کی 100متاثر کن اور بااثر شخصیات کی فہرست میں جگہ نہ دی۔ خاص کر ایسے میں جب وزیراعظم عمران خان عالمی افق پر چھائے ہوئے ہیں۔ ’ٹائم میگزین‘ نے ان 100شخصیات کے لیے 6مختلف کیٹگریز بنائی تھیں۔ ان میں آئی کون، بانی، ٹائی ٹینز، آرٹسٹ، لیڈر اور موجد نمایاں رہے۔ آئی کون میں جن نمایاں شخصیات کا انتخاب کیا گیا۔ ان میں پرنس ہیری اور میگان مرکل، ٹینس اسٹار نومی اوسکا، برٹنی اسپیئر،ایرانی خاتون وکیل نسرین اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف جدوجہد کرنے والے بہن بھائی محمد اور مونا الکرد شامل ہیں۔
بانی یعنی پانیئر کی فہرست میں گلوکارہ بلی ایلش نمایاں ہیں۔ اسی طرح ایپل کے سی او ٹم کک کا نام ٹائی ٹینز کی فہرست میں جگمگا رہا ہے۔ آرٹسٹ میں ٹائی ٹینک فیم کیٹ ونسلیٹ، اسکارلٹ جوہانسن اور ڈئینل کلووایاکے نام نمایاں ہیں۔
بات کی جائے لیڈران کی تو امریکی صدر جو بائیڈن،چینی صدر شی چنگ پنگ، کامیلا ہیرس، اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینت، سابق امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ، بھارتی وزیراعظم مودی، افغان صحافی اور انسانی حقوق کی سرگرم کارکن محبوبہ سراج، نومنتخب ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینر جی اور افغانستان کے نائب وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر کے نام شامل ہیں۔
موجد کی فہرست میں ٹیسلا کے بانی ایلن مسک کا نام ہے۔امریکی جریدے ’ٹائم میگزین‘ کے مطابق100بااثر شخصیات کا نام ان کی کارکردگی پر جانچا گیا جو دنیا بھر میں ہونے والے مختلف فیصلوں پر کس طرح اثرا نداز ہوئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر اب اس بات کی بھی بحث ہورہی ہے کہ ان شخصیات میں کئی ایسے نام ہیں جو متنازعہ رہے ہیں، ان میں بھارتی وزیراعظم مودی سرفہرست ہیں۔جن کے اٹھائے گئے متعصبانہ اقدامات پر خود امریکی جریدہ کئی بار تنقیدکرچکا ہے ۔
Here are some of the world’s most influential people from the 2021 #TIME100 list https://t.co/Pxm1ypOVgM pic.twitter.com/raG6PN6Yol
— TIME (@TIME) September 15, 2021
Discussion about this post