ممبئی پولیس کا اہلکار جتیندر شندے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر معطل کردیا گیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ اہلکار امیتابھ بچن کی حفاظت پر2015 سے 2021 تک اپنے فرائض انجام دے رہا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس معمولی سے اہلکار کی سالانہ کمائی ڈیڑہ کروڑ روپے تھی۔ پولیس کی ملازمت کے ساتھ ساتھ اُس نے اپنی سیکوریٹی ایجنسی بھی کھول رکھی تھی۔ جس کے ذریعے وہ بچن خاندان کو سیکوریٹی فراہم کرتا لیکن اس کے تمام تر لین دین شندے کی بیگم کے بینک کھاتے کے ذریعے کیے جاتے۔
امیتابھ بچن کی حفاظت پر مامور ہوتے ہوئےاُس نے 6 سال میں خوب اثاثے بنائے۔ شندے اعلیٰ افسران کو بتائے بغیر کم از کم 4 بار سنگا پور اور دبئی کا سفر طے کرچکا تھا۔ اسی طرح اس نے جائیدادیں بھی بنائیں جو اس کے نام پر نہیں تھیں۔ شندے کی معطلی کے بعد پولیس کمشنر نے تحقیقاتی کمیٹی بنادی ہے جو اس سارے معاملے کی جانچ پڑتال کررہی ہے۔
Discussion about this post