‘دنیا کا سب سے جدید’ ہیومنائیڈ روبوٹ برطانیہ کی ایک لیب میں تیاری کے آخری مراحل میں ہے۔ حال ہی میں ہونے والی اہم ترین پیش رفت کے بعد یہ بالکل انسانوں کی طرح چہرے کے حقیقی تاثرات اور حرکات کے ساتھ منظر عام پر آیا ہے۔ اس مشین کو برطانوی کمپنی انجینئرڈ آرٹس نے ڈیزائن کیا ہے لیکن تاحال یہ نہیں بتایا گیا کہ امیکا کو بنانے پر اب تک کتنی لاگت آچکی ہے یا آئے گی، کیونکہ یہ ابھی مکمل نہیں ہے۔ یوٹیوب پر اس روبوٹ کی وڈیو جاری کیے جانے کے بعد سے لوگ بے حد دلچسپی لے رہے ہیں۔
کچھ لوگوں نے امیکا کا موازنہ I, Robot کی NS-5 سیریز سے کیا جو دراصل 2004 کی سائنس فکشن فلم میں دکھایا گیا تھا۔ اس فلم میں ول اسمتھ بطور ہیرو امیکا کی شکل کے ایک منفی روبوٹس سے نبرد آزما دکھائے دئیے جو انسانوں کے احکامات تسلیم کرنے سے انکار کے بعد اپنے جیسے تمام روبوٹس کے انسانوں کے خلاف ہی اکسانے میں ملوث دکھائی دیتا ہے۔ امیکا کے بنانے والے سائندانوں کے بقول یہ یقینی طور پر حقیقت پسندانہ اور اپنے تاثرات کے لحاظ سے ٹاپ آف دی لائن مشین ہے لیکن اگلا چیلنج اس طرح کے روبوٹس کو چلنے پھرنے کے قابل بنانا ہے جس پر کام جاری ہے۔
اس سے پہلے انسانی شکل کا روبوٹ صوفیہ کے نام سے 2015 میں سامنے آیا تھا جو 2021 میں سعودی عرب کی شہریت حاصل کرنے اور دنیا پر غلبہ پانے کے لطیفوں کی وجہ سے مشہور ہوا۔ اس روبوٹ کو تیار کرنے والی ہانگ کانگ کی کمپنی ہانسن روبوٹکس مزید چار ماڈلز تیار کرنے میں مصروف ہے جن میں کئی حیرت انگیز فیچرز موجود ہونگے۔
Discussion about this post