اور اب دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کا نیا اعلان سامنے آگیا ہے، جس میں اس نے وہ اگلے سال ’ٹیسلا بوٹ‘۔جی ہاں، غیر معمولی صلاحتیوں کا حامل انسانی روبوٹ پیش کرنے کا کہا ہے۔
ٹیسلا کمپنی کے مطابق یہ ’ٹیسلا بوٹ‘ کئی خوبیوں کا مالک ہوگا۔ جو انسانی ظاہری شکل و صورت رکھے گا جب کہ زیادہ سے زیادہ کام انجام دے گا۔ کمپنی نے اس غیر معمولی روبوٹ کی پہلی جھلک بھی پیش کردی ہے۔
دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ ایسے بورنگ کام جنہیں کرنے میں، جس میں انسان اکتاہٹ کا شکار ہوجاتے ہیں، ہنستے کھیلتے ادا کرے گا۔ جو مصنوعی ٹیکنالوجی سے آراستہ ہوگا۔ جب کہ اس کا قد عام انسانوں کی طرح 5فٹ 8 انچ کے لگ بھگ ہوگا۔ وزن کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ کوشش ہوگی کہ اسے 125پاؤنڈ تک محدود کیا جائے۔
Join us to build the future of AI → https://t.co/Gdd4MNet6q pic.twitter.com/86cXMVnJ59
— Tesla (@Tesla) August 20, 2021
خیال ہے کہ اس ’ٹیسلا بوٹ‘ کو کمپنی کی تیار گاڑیوں کو ڈرائیو کرنے میں استعمال کیا جائے گا۔ کمپنی کے مطابق کچھ عرصہ پہلے ہی اپنے انجینیرز کو کہا تھا کہ سپر فاسٹ ٹریننگ کمپیوٹر ڈئزائن کریں اور ’ٹیسلا بوٹ‘ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
Discussion about this post