اقوام متحدہ کے ترجمان کے مطابق ترک وزیرخارجہ میولود چاوش اولو نے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو مراسلہ روانہ کیا۔ جس کے تحت تمام انتظامی امور کے لیے ترکی کے بجائے ” ترکیہ ” استعمال کرنے کی درخواست دی گئی ہے۔ ترجمان اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ مراسلہ ملتے ہی ترکی کے نام کی تبدیلی کا اطلاق ہوگیا۔ ترک صدر طیب اردگان نے دسمبر میں ایک میمورنڈم جاری کیا تھا، جس کے مطابق عالمی سطح پر تسلیم شدہ سرکاری نام ترکی کو انگریزی زبان میں بدل کے ” ترکیہ ” کرنے کے اقدام کا آغاز کیا۔ اب ترکی میں تیار اشیا پر ” میڈ ان ترکیہ ” لکھا ہوگا۔
Discussion about this post