مسلم لیگ نون کی رکن پنجاب اسمبلی ثانیہ عاشق جو مریم نواز شریف کی انتہائی قریبی ساتھی اور سیکریٹری کی بھی ذمے داری نبھاتی رہی ہیں۔ اب سوشل میڈیا پر زیر بحث ہیں۔ اُن سے منسوب ایک قابل اعتراض ویڈیو گردش کررہی ہے، جس کے متعلق کہا جارہا ہے کہ یہ ثانیہ عاشق کی ہے۔
اس حوالے سے خود رکن پنجاب اسمبلی ثانیہ عاشق کا کہنا ہے کہ انہیں سوشل میڈیا پر ہراساں کیاجارہا ہے اور دھمکی آمیز کالز بھی کی جارہی ہیں اور سوشل میڈیا پراُن کی جعلی تصاویر اور ویڈیو بنا کر ان کی کردارکشی کی جارہی ہے۔
A targeted harassment strategy starting with hundreds of threatening calls,3rd grade songs on tiktok, replusive posts on fb, random clips associated to me;has now culminated at using picture of my father literally during last hours of his life,moments I can never erase frm memory
— Sania Ashiq (@SaniaaAshiq) October 26, 2021
اُن کا کہنا ہے کہ ستم ظریفی یہ ہے کہ اُن کے والد کے آخری لمحات کی تصویر کومسخ کرکے ناصرف انہیں تکلیف پہنچائی جارہی ہے بلکہ والد کی روح کو تڑپایا جارہا ہے۔ بطور رکن اسمبلی یہ میری ذمے داری ہے کہ میں ایسے عناصر جو کردارکشی اور ہراساں کررہے ہیں، اُن کے خلاف قانونی کارروائی کروں، اسی سلسلے میں ثانیہ عاشق نے باقاعدہ سائبر کرائم کو ایک شکایت بھی درج کرادی ہے۔
I have decided to follow all legal procedures to identify such accounts & report them to relevant authorities; because being member of legislative assembly its my duty to follow the rule of land wherever possible. I’ve to prove to every girl that this society still cares for us pic.twitter.com/PDTS2II2an
— Sania Ashiq (@SaniaaAshiq) October 26, 2021
دوسری جانب مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ثانیہ جیسی خواتین پر کیچڑ اچھالنے والے کم ظرف ہی نہیں بلکہ ذہنی بیمار بھی ہیں۔ جو یہ سمجھتے ہیں کہ عاصمہ شیرازی اور ثانیہ عاشق جیسی حق گو خواتین کو ڈرایا دھماکایا جاسکتا ہے۔
ثانیہ جیسی خواتین پہ کیچڑ اچھالنے والے کم ظرف ہی نہیں بلکہ ذہنی بیمار بھی ہیں جو سمجھتے ہیں کہ عاصمہ شیرازی، ثانیہ عاشق جیسی حق گو خواتین کو ڈرایا دھمکایا جاسکتا ہے۔جو بھی یہ نیچ اور گھٹیا حرکتیں کر رہے ہیں وہ باز آئیں @SaniaaAshiq
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) October 26, 2021
ثانیہ عاشق مسلم لیگ کی بہادر، محنتی اور پختہ نظریاتی کارکن ہیں اور پاکستان کی ان قابل فخر و عزت مند بیٹیوں میں سے ایک ہیں جو آئین، جمہوریت اور عوام کے حقوق کا پرچم تھامے میدان عمل میں ہیں
Discussion about this post