حیران ہونے کی قطعی کوئی ضرورت نہیں، کچھ ایسا ہی ہوا ہے۔ یہ 5ویں گولڈن ڈک، کوہلی نے ٹوکیو میں نہیں بلکہ برطانوی شہر ناٹنگھم میں انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن حاصل کی۔
پوجار کے آؤٹ ہونے کے بعد کوہلی ڈریسنگ روم سے خراماں خراماں چلتے ہوئے پچ تک پہنچے تھے۔ بھارتی ٹیم کے لیے حالات خاصے سازگار تھے۔ برطانیہ کے 183رنز کے جواب میں مہمان ٹیم نے 3وکٹیں کھو کر 104رنز اسکور بورڈ پر سجا دیئے تھے۔
India is yet to get gold medal 🏅 in Olympics, so Virat Kohli got out on a golden duck to motivate our athletes to get gold.
MY GOAT 🐐 pic.twitter.com/M6QYiiJyJL— Dr. Puig //🦁 (@rxxshit) August 5, 2021
تجربہ کار اینڈرسن کے ہاتھوں میں گیند تھی، جنہوں نے کوہلی کو ایسی آؤٹ سوئنگ کرائی کہ گیند بلے کا کنارہ لیتے ہوئے وکٹ کے پیچھے کھڑے کیپر بٹلر کے محفوظ ہاتھوں میں پہنچ گئی۔ یوں کوہلی کھاتا کھولے بغیر واپس ڈریسنگ روم لوٹ آئے۔
ظاہری بات ہے کہ کوہلی، جنہیں ٹنڈولکر کے بعد بھارت میں دیوتا جیسی اہمیت حاصل ہے، ان کا انفرادی اننگ کی پہلی ہی گیند پر کھاتے کھولے بغیر آؤٹ ہونا بھارتیوں کو کسی صورت قبول نہ تھا، یہ ہی وجہ ہے کہ بھارتی کرکٹ شائقین تو اُن پر برس پڑے ہیں۔ کچھ کا خیال ہے کہ انوشکا شرما سے شادی کے بعد تو جیسے کوہلی کی بیٹنگ میں تسلسل رہا ہی نہیں۔ جس کے بعد کوہلی پر تو طنزیہ جملے اور پوسٹ دھڑا دھڑ پوسٹ ہورہے ہیں۔
کچھ صارفین غصے میں یہ لکھنے پر مجبور ہوئے کہ چلو کوئی نہیں ہاکی ٹیم نے اگر اولمپکس میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا تو کوہلی نے گولڈن ڈک۔
RT for Kachra Like for Kohli pic.twitter.com/O759CG9JSN
— TheYoungMonk (@TheYoungMonk_) August 5, 2021
گولڈن ڈک ہوتی کیا ہے ؟
اگر بلے باز پچ پر پہنچنے کے بعد پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہوجائے تو اسے کرکٹ کی زبان میں گولڈن ڈک کہا جاتا ہے اور اگر دو تین گیند کھیل لے لیکن رنز نہ بنائے اور وکٹ گنوا کر ڈریسنگ روم پہنچ جائے تو اسے ڈک کے طور پر یاد کیا جاتا ہے ۔
کوہلی اور گولڈن ڈک کا یارانہ
ویرات کوہلی اور گولڈن ڈک کی خاصی پرانی دوستی ہے۔ 2011میں آسٹریلیا کے خلاف بھی وہ میچ کی پہلی ہی گیند میں میدان سے نو دو گیارہ ہوئے۔ پھر 2014میں انگلینڈ کے خلاف لارڈز میں کچھ ایسی ہی کہانی دہرائی گئی۔ انگلینڈ کے ساتھ ہی کھیلے گئے میچ میں وہ تیسری بار سال 2018 میں اوول میں پھر گولڈن ڈک کا شکار بنے اور 2019 کوہلی کو گولڈن ڈک کا صدمہ ویسٹ انڈیز بالر کیمروچ نے دیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اب تک کوہلی نے جتنی بار بھی گولڈن ڈک حاصل کیں، وہ بھارت سے باہر ہی تھیں۔ یہی نہیں کوہلی اب اُن بھارتی کپتانوں میں سب سے آگے ہیں، جنہوں نے ٹیسٹ میچوں میں سب سے زیادہ 9بار ’ڈک‘ کھائی ہیں۔ ا ن سے پہلے دھونی نے 8اور منصور علی خان 7 مرتبہ اننگ کی شروعات کیے بغیر آؤٹ ہو کر ڈریسنگ روم جا کر گولڈن ڈک کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔
کیا کوہلی کا زوال شروع ہوگیا؟
کرکٹ تجزیہ کاروں میں اب یہ بحث بھی چھڑ چکی ہے کہ کوہلی اب بھارتی ٹیم کے لیے قابل اعتماد بلے باز نہیں رہے۔ بلکہ کچھ تو ان کی کپتانی پر بھی انگلیاں اٹھا رہے ہیں۔ بالخصوص آئی سی سی ٹیسٹ چمپین شپ فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد کوہلی ہدف تنقید پر رہے ہیں۔ کئی کو ان کے طرز کپتانی میں خامیاں نظر آرہی ہیں اور یہ اُس وقت اور نمایاں ہوئیں جب کوہلی کی غیر موجودگی میں ڈیڑھ سال قبل بھارتی ٹیم نے ریحانے کی قیادت میں آسٹریلیا کو ان کے ہی میدان میں ٹیسٹ سیریز میں شکست سے دوچار کیا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ کوہلی کی بیٹنگ کارکردگی مسلسل تنزلی کا شکار ہے۔ اس کا اندازہ یوں لگایا جاسکتا ہے کہ انہوں نے آخری بار سنچری 2019میں بنگلہ دیش جیسی کمزور ٹیم کے خلاف بنائی تھی۔ کوہلی آخری 16اننگ میں صرف 345 رنز ہی کر پائے ہیں، یعنی ہر اننگ میں وہ کم و بیش 22رنز ہی کرسکے۔ 3بار تو وہ صفر کا شکار ہوئے۔

کوہلی کی وکٹ اینڈرسن کے لیے کیوں اہم بنی؟
برطانوی بالر اینڈرسن نے 6دن پہلے ہی اپنی 39ویں سال گرہ منائی ہے۔ کوہلی کی وکٹ گرا کر اب ان کی وکٹوں کی تعداد 619ہوچکی ہے۔ یوں جہاں انہوں نے انیل کمبلے کا ریکارڈ برابر کیا، وہیں دنیا بھر میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بالرز کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ ان سے آگے شین وان 708اور مرلی دھرن 800وکٹیں لے کر اس دوڑ میں آگے ہیں۔ اینڈرسن کی فارم اس جانب اشارہ کررہی ہے کہ ممکن ہے کہ وہ شین وارن کا ریکارڈ توڑ ہی ڈالیں۔
کرکٹ کی تاریخ کی سب سے یادگار گولڈن ڈک
تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ پاکستانی فاسٹ بولر شعیب اختر کی سچن ٹنڈولکر کو کول کتہ کے میدان میں کرائی گئی گیند سب سے یادگار گولڈن ڈک تھی۔ فروری 199 میں ہزاروں کی تعداد میں بھارتی تماشائیوں کو اس وقت سانپ سونگھ گیا تھا جب راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے سچن ٹنڈولکر کو پہلی ہی گیند پر بولڈ کردیا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اس سے خوبصورت گولڈن ڈک انہوں نے نہیں دیکھی۔ یاد رہے کہ یہ ٹنڈولکر کے ٹیسٹ کیرئیر کی پہلی گولڈن ڈک تھی۔
WOWWWW! 🔥@jimmy9 gets Kohli first ball and Trent Bridge is absolutely rocking!
Scorecard/Clips: https://t.co/5eQO5BWXUp#ENGvIND pic.twitter.com/g06S0e4GN7
— England Cricket (@englandcricket) August 5, 2021
Ek virat Kohli sare ICC tournaments harne ke bad bhi we gave our best 😂😂😂 pic.twitter.com/Ymdc5yEZpR
— The Silent Monk🌞🥳 (@vibhishan_913) August 5, 2021
I am sure Pakistanis will be watching this delivery to Virat Kohli on repeat mode for sure, the golden 🦆#ENGvsIND pic.twitter.com/kQyqu72wK5
— Danish Kaleem (Jaanum’s 🎂 19th Aug) (@danesh_kaleem) August 5, 2021
How to lie through your teeth in press conferences ft. Virat Kohli and James Anderson#INDvENG pic.twitter.com/x9EjIVoHqU
— Shivasis Mohanty (@DrShivasis) August 5, 2021
Discussion about this post