وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر بحث پر قومی اسمبلی کا اجلاس تاخیر سے شروع ہوا۔ اپوزیشن ارکان سمیت 172 سے زائد ارکان ایوان میں تھے۔ وقفہ سوالات میں اپوزیشن نے پرزور مطالبہ کیا کہ ووٹنگ کرائی جائے۔ اپوزیشن ارکان کا کہنا تھا کہ تمام تر جماعتوں کا یہ مطالبہ ہے کہ فوری طور پر وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری کی جائے۔ مریم اورنگزیب اور روحیل اصغرنے ڈپٹی اسپیکرقاسم سوری نے اپوزیشن کی ایک نہ سنی اور اجلاس اتوار کی صبح ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کردیا۔
اپوزیشن کا عدم اعتماد پر ووٹنگ کا مطالبہ، ڈپٹی اسپیکر نے رد کردیا،قومی اسمبلی کا اجلاس اتوار 11:30 بجے تک ملتوی۔ #NationalAssembly #Islambad #NoConfidenceVote #PMImranKhan #PTIGovernment #Pakistan #Taar pic.twitter.com/TB8PR8uUlG
— Taar.TV (@taar_tv) March 31, 2022
اپوزیشن ارکان اس کےباوجود ایوان میں موجودرہے۔ جنہوں نے حکومت اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف نعرے بلند کیے۔ دوسری جانب نئے وزیراعظم کے انتخاب کی درخواست جمع کرادی ہے۔
Discussion about this post