آج بھارتی سنیما گھروں میں اکشے کمار کی فلم ” سمراٹ پرتھوی راج ” کی ریلیز ہوئی ہے۔ جس کی تشہیر اور پروڈکشن پر رقم پانی کی طرح بہائی گئی۔ فلم کی کہانی مہاراشٹر کے پرتھوی راج کے گرد گھومتی ہے۔ جس میں ہدایتکار نے تاریخی حقاٗئق کو مسخ بھی کیا ہے۔ فلم میں مسلمانوں کے کردار کو منفی انداز میں پیش کیا ہے۔ اسی طرح یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی ہے کہ مسلمان بھارت پر قابض ہوئےجبکہ پرتھوی راج نے ان کے خلاف جنگ لڑی۔ اسی تناظر میں کویت اور عمان نے ” سمراٹ پرتھوی راج” پر مکمل پابندی لگادی ہے۔ دونوں مملکتوں نے یہ نہیں بتایا کہ فلم کی نمائش پر کیوں پابندی لگائی لیکن خبر یہی ہے کہ مسلمانوں کے کردار کو مسخ کرنے کی بنا پر اکشے کمار کی اس فلم کو اب کویت اور عمان کے سنیما گھروں میں جاری نہیں کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ اس فلم کو بنانے میں 4 سال لگےجبکہ ” سمراٹ پرتھوی راج ” میں مس ورلڈ 2017 منوشی چہلار ہیروئن بن کر پہلی بار اپنی اداکارانہ صلاحیتوں کا امتحان لے رہی ہیں۔اکشے کمار اور منوشی کے علاوہ فلم میں سونو سود اور سنجے دت بھی مرکزی کرداروں میں ہیں۔
Discussion about this post