تعلیم کے وفاقی وزیر شفقت محمود نے بذریعہ ٹوئٹ آگاہ کیا ہے کہ آج بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں اہم فیصلے ہوئے، جس کے تحت بورڈکے امتحانات مئی اور جون میں ہوں گے جبکہ اگلا تعلیمی سال 22اگست سے شروع ہوگا۔ وفاقی وزیر تعلیم کے مطابق او اور اے لیول کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہی ہوں گے۔اسی طرح جامعات امتحانات کے لیے اپنا ٹائم ٹیبل بنائیں۔
بین الصوبائی وزیر تعلیم کانفرنس میں اہم فیصلے بورڈ کے امتحانات مئی جون میں ہوں گے اور اگلا تعلیمی سال 22 اگست سے شروع ہوگا۔ او اور اے لیول کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ جامعات امتحانات کے لیے اپنا ٹائم ٹیبل بنائے گی۔
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) September 13, 2021
دوسری جانب نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ کے وزیر تعلیم سردار شاہ کا کہنا تھا کہ شفقت محمود کے اعلانات سے سندھ متفق نہیں، سندھ میں امتحانات ہوچکے ہیں، سال میں دوبارہ امتحانات کی تجویز کو اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں لے جائیں گے۔ اسٹیرنگ کمیٹی کے فیصلے کو ہی حتمی تصور کیا جائے گا۔ سندھ کے وزیرتعلیم سردار شاہ کے مطابق وزرائے تعلیم کے اجلاس میں ہونے والے تمام فیصلوں سے سندھ اتفاق نہیں کرتاہے۔سندھ میں کورونا وبا کے دوران بہترین انتظامات کے ساتھ امتحانات کرائے گئے۔اُدھر دوسری جانب سوشل میڈیا پر ’شفقت محمود‘ ہیش ٹیگ گردش میں ہے،جس میں کچھ صارفین وفاقی وزیر کے فیصلے کی تائید کررہے ہیں تو کچھ مخالفت بھی۔
Discussion about this post