جرمن شہر برلن میں ایف اے ٹی ایف اجلاس کا آخری دن ہے۔جس کے بعد حکام اس بات کا اعلان کریں گے کہ کون سے ملک گرے لسٹ میں رہے گا اور کون سا نہیں۔ پاکستان کو قومی امید ہے کہ وہ اس بار گرے لسٹ سے نکلنے میں کامیاب ہوجائے گا۔ پاکستان کا موقف ہے کہ اُس نے ایف اے ٹی ایف کے طے کردہ مطالبات میں سے بیشتر پورے کردیے ہیں اور اس بار معاملہ پاکستان کے حق میں آئے گا۔ پاکستان نے گرے لسٹ سے نکلنے میں سفارتی محاذ پر بھی غیر معمولی اقدامات کیے ہیں۔ پاکستان گرے لسٹ سے نکل گیا تو فیٹف ٹیم جائزہ لینے کے لیے پاکستان کا دورہ بھی کرے گی۔ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو 2 مرحلے میں 34 نکات پر عمل درآمد کے لیے کہا تھا۔ پاکستان نے اس مرتبہ تمام شرائط 34 پر عمل درآمد کیا ہے۔
Discussion about this post