دنیا کو اپنی انگلیوں کے اشارے پر نچانے والا، خلاء میں دنیا بسانے والا اور برین چپ جیسے کریزی آئیڈیاز کا تخلیق کار ایلن مسک کو 19 سالہ لڑکے نے تگنی کا ناچ نچوا دیا، اس کم عمر لڑکے نے دنیا کے امیر اور ذہین ترین شخص کو اپنے آگے گھٹنے ٹیکنے پر اتنا مجبور کردیا کہ ایلن مسک نے جیک سوئنی نوجوان کو بھاری رقم کی پیشکش بھی کردی۔ قصہ کچھ یوں ہے کہ 19 سالہ جیک سوئنی ایک ٹوئٹر اکاؤنٹ ‘ایلن مسک جیٹ’ کے ذریعے ایلن مسک کے پرائیوٹ جیٹ کی تمام حرکات و سکانت پر نظر رکھے ہوئے ہے، یعنی ایلن مسک کا ہوائی جہاز کب لینڈ اور ٹیک آف کرتا ہے، کون سا راستہ اختیار کرتے ہیں، کیا وقت ہے حتیٰ کہ پرواز کی تمام تر تفصیلات لائیو ٹریک کر کے صارفین سے شیئر کردیتا ہے۔ جسے تقریباً ڈیڑھ لاکھ سے زائد صارفین فالو بھی کررہے ہیں۔
Took off from Hawthorne, Elon got PIA blocking program but already found the aircraft. pic.twitter.com/nOxNUxy5y5
— Elon Musk’s Jet (@ElonJet) January 26, 2022
جیک سوئنی نے ٹیسلا کے بانی کے ہوائی سفر کو ٹریک کرنے کے لیے ایک خصوصی بوٹس کو ڈیولپ کیا ہے جو صرف ایلن مسک تک ہی محدود نہیں بلکہ ہائی پروفائل ٹیکنالوجی کمپنیز کے مالکان بشمول بل گیٹس اور جیف بیزوزکی فلائٹس ٹریک کرنے کے لیے بھی درجن بھر فلائٹ بوٹ اکاؤنٹ ڈیولپ کر چکا ہے۔ ایلن مسک کو جب اس ٹوئٹر اکاؤنٹ کا علم ہوا تو مسک نے جیک سوئنی کو تمام معلومات ہٹانے اور ڈیلیٹ کرنے کی درخواست کی کہ یہ سیکیورٹی رسک بھی ہوسکتا ہے تاہم جیک نے ایسا کرنے سے انکار کردیا جس پر ایلن مسک نے اسے 5 ہزار ڈالر کی پیشکش بھی کی۔ تاہم جیک سوئنی نے سیر کو سوا سیر کی مثال دیتے ہوئے ایلن مسک سے 50 ہزار ڈالر کا مطالبہ کردیا۔ جیک کا کہنا تھا کہ وہ اس رقم کو اپنی تعلیم اور ٹیسلا ماڈل 3 خریدنے کے لیے صرف کریں گے۔
اسٹارلنک اور ٹیسلا کے بانی نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کم عمر اور شاطر انجنیئر کی پیشکش کو رد کردیا جبکہ ایلون مسک کی جانب سے فلائٹ ٹریکنگ کو بلاک کرنے کے سافٹ ویئر کا استعمال بھی کیا گیا تاہم اس کے باجود جیک اسے ٹریک کرنے کا اہل ہے۔
Discussion about this post