امریکی جریدے فوبس کی نئی درجہ بندی میں دنیا بھر کے دولت مند شخصیات کی نئی فہرست جاری کردی گئی ہے۔ جس کے تحت ایک بار پھر ایلون مسک دنیا کے امیر ترین شخص قرار پائے ہیں۔ جن کی دولت 219 بلین ڈالرز بتائی جاتی ہے۔ جدید ترین گاڑی ٹیسلا کےمالک ایلون مسک اپنے کئی کاروبار کی بنا پر دولت کے خزانے میں اضافہ کرتے جارہے ہیں۔ جبکہ ان کا سوشل نیٹ ورک کمپنی ٹوئٹر میں بھی لگ بھگ 9 فی صد شیئر ہیں۔
اس فہرست میں دوسرے نمبر پر آمیزون کے جیف بیزوز ہیں۔ جو 171 بلین ڈالرز کے اثاثے رکھتے ہیں۔ فوبس کے مطابق دولت مند شخصیات کی فہرست میں تیسرا نمبر برنارڈ آرنولٹ اینڈ فیملی کا ہے۔ جن کا تعلق فرانس سے ہے۔ اور وہ فیشن کی کئی مصنوعات تیار کرتے ہیں جبکہ ان کے پاس 158 بلین ڈالرز کی دولت اکٹھی ہے۔ حالیہ برسوں میں مائیکروسوفٹ کے مالک بل گیٹس کے اثاثے ہر سال کم سے کم ہوتے جارہے ہیں اور اس بار ان کا نمبر چوتھا ہے۔ جبکہ بل گیٹس 129 بلین ڈالرز کے قریب دولت اکٹھی کرچکے ہیں۔
ورن بوفٹ کا نمبر 5 واں ہے۔ جن کے پاس 118 بلین ڈالرز ہیں۔ دنیا کے دولت مند شخصیات کی اس فہرست میں لیری پیچ، سرجی برن ، لاری ایلسن اور اسٹیو بالمیر کے نام بھی ہیں۔ جبکہ 10 ویں نمبر پر بھارت کے دولت مند شخص مکیش امبانی کا نام شامل ہے ۔ جو 90 بلین ڈالرز کے اثاثے رکھتے ہیں۔
Discussion about this post