پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کے سنسنی خیز میچز کا سلسلہ جاری ہے، شائقین میں جہاں جوش و خروش عروج پر ہے وہیں ایونٹ کی غیر ملکی کمنٹیٹرز میں سابق مس آسٹریلیا اور سنگر ایرن ہولانڈ سب سے زیادہ توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ جو ویسٹرن ڈریس نہیں بلکہ پاکستانی لباس زیب تن کرتی ہیں۔ ایک سے بڑھ کر ایک اسٹائل کے دلکش ملبوسات پہن کر جب وہ میدان میں آتی ہیں تو ان کی چوائس پر داد دینے کو دل چاہتا ہے۔ میدان میں ماڈلنگ کرنا وہ نہیں بھولتیں۔
ملک کے سب سے بڑے ایونٹ میں وہ اکیلی نہیں ان کے ساتھ ان کے شوہر بین کٹنگ بھی ہیں جو پشاور زلمی کی جانب سے کھیل رہے ہیں، پی ایس ایل میں جہاں شائقین کی نظر اپنی پسندیدہ ٹیم پر ہے وہیں ان دونوں جوڑی بھی کرکٹ کے متوالوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے میچ کے دوران ایرن ہالینڈ نے اپنے شوہر کی سالگرہ پر برتھ ڈے سانگ بھی گنگنایا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔
Happy birthday @Cuttsy31 from all of us and @erinvholland 🎉 #HBLPSL7 l #LevelHai l #PZvIU pic.twitter.com/ZJbsDE18IO
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) January 30, 2022
ہنس مکھ اور مسکراتی یہ پریزنٹر پاکستانیوں کے دلوں میں گھر کر گئی ہیں لیکن لاہور قلندر اور پشاور زلمی کے میچ نے انہیں اداس کردیا۔ وہ بھی یوں کہ شوہر بین کٹنگ جب صرف 10 رنز بنا کر میدان سے لوٹے تو کیمرا ایرن ہولانڈ پر بھی گیا۔ جن کے چہرے پر مایوسی تھی، اداسی تھی اور رنج تھا۔ یقینی طور پر خواہش ہوگی کہ بین کٹنگ لمبی اننگ کھیلتے لیکن ایسا نہ ہوسکا۔ ایرن کے یہ تاثرات سوشل میڈیا پر خاصے وائرل ہوگئے ہیں اور پاکستانی ان کا حوصلہ بڑھانے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں۔
Discussion about this post