ایکشن اور جرم و سز کے گرد گھومتی ہوئی نیٹ فیلکس کی وہ ویب سیریز جس نے دنیا بھر میں ہر ایک کومجبور کیا کہ وہ اسے دیکھیں۔ ’منی ہائسٹ‘ ایک ایسی تخلیق جس میں تجسس، ایکشن اور ایڈونچر ہی نہیں ڈرامائی موڑ بھی ہیں اور اب تک اس کے 4سیزن آچکے ہیں، جنہوں نے زبردست انداز میں کامیابی حاصل کی۔ ’منی ہائسٹ‘ کے پانچویں سیزن کاپہلا حصہ 3ستمبر کو ریلیز کیا گیا۔ جس نے کامیابی بھی حاصل کی لیکن اسی دوران ’اسکویڈ گیمز‘ آئی تو جیسے ’منی ہائسٹ‘ کا شہرت اور مقبولیت ماند پڑ گئی۔ بہرحال جمعے کو ہسپانوی ویب سیریز کا دوسرا اور آخری حصہ ناظرین کے لیے پیش کیا جانے والا ہے۔ جس کا سبھی بے چینی اور بے صبری سے انتظار کررہے تھے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ’منی ہائسٹ‘ ایک عرصے تک نیٹ فیلکس پر سب سے زیادہ دیکھے جانے والی ویب سیریز کا اعزاز رکھتی ہے جو بعد میں اس سے ’اسکویڈ گیمز‘ نے چھین لیا۔ ویب سیریز کے پرستار اب جاننا چاہتے ہیں کہ پروفیسر کس طرح اپنے کارندوں کو استعمال کرکے کون سی بڑی واردات کو سرانجام دینے جارہا ہے۔
’منی ہائسٹ‘ کا آغاز 2017سے ہوا تھا۔ ابتدا میں تو اسے ناکامی ہی ملی لیکن پھر جب ’نیٹ فیلکس‘ نے اسے نشر کرنا شروع کیا تو پوری دنیا میں اس کا ڈنکا بجنے لگا۔ عام طور پر ہر سیزن کو 2حصوں میں پیش کیا جاتا ہے اور ہر سیزن میں 5اقساط ہوتی ہیں۔
اسی بارے میں مزید جاننے کے لیے کلک کریں:
Discussion about this post