ایکوامین اسٹارجیسن موموا اور اہلیہ لیزا بونٹ نے 16 سال ساتھ رہنے کے بعد ایک جذباتی اور مخلصانہ انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اپنی علیحدگی کا اعلان کردیا۔ مقبول ترین جوڑے نے عوامی سطح پر اپنی علیحدگی سے متعلق لکھا کہ ہم سب نے وقت کے ساتھ ساتھ تبدیلیوں کو محسوس کیا اور اسے تسلیم کیا ہے، ہم دونوں اپنی راہیں جدا کرتے ہوئے علیحدگی اختیار کررہے ہیں۔ جوڑے نے لکھا کہ ہم اپنی زندگیوں کو عزت وقار اور ایمانداری کے ساتھ گزارنا چاہتے ہیں۔ ہمارے درمیان محبت ہمیشہ قائم رہے گی لیکن ہم دونوں اس رشتے سے آزاد ہورہے ہیں۔ جوڑے نے اپنے بچوں کی پرورش کے لیے ایک دوسرے کا ساتھ دینے اور بہترین والدین بننے کا بھی اعادہ کیا۔
View this post on Instagram
جوڑے کی جانب سے اس جذباتی پوسٹ کے ساتھ فطرت کے کئی خوبصورت لمحات کی تصاویر بھی شیئر کی گئی۔ ہالی ووڈ کی معروف جوڑے کی جانب سے ایک دوسرے سے دوریوں کے اعلان کے بعد مداح اداس ہوگئے جس کا اظہار وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کررہے ہیں۔ ایکوا مین اسٹار جیسن موموا اور ان کی اہلیہ لیزا بونٹ کے درمیان سال 2005ء میں قریبی تعلقات قائم ہوئے تھے طویل عرصے ساتھ رہنے کے بعد جولائی 2017 میں دونوں نے شادی کرلی تھی۔
Discussion about this post