پاکستانی کپتان اور شہرہ آفاق بلے باز بابر اعظم کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے 2021کا ’پلیئر آف دی ائیر‘ قرار دیا ہے۔ بابراعظم کو یہ اعزاز ایک روزہ میچوں میں زبردست کارکردگی کی بنیاد پر ملا۔ بابراعظم نے 6 ایک روزہ میچوں میں شرکت کرتے ہوئے شاندار انداز میں 2سنچریوں کی مدد سے 405رنز بنائے۔جبکہ ان کا رن اوسط 67رنز کے قریب رہا۔بابراعظم نے جنوبی افریقا کے خلاف سیریز میں 228رنز بنائے تھے اور جبھی وہ اس ون ڈے سیریز کے ’پلیئر آف دی سیریز‘ بنے تھے۔
اسی طرح انگلینڈ کے خلاف کھیلی گئی ایک روزہ میچوں کی سیریز میں بھی بابراعظم کے بلے نے رنز کے انبار لگائے۔ اتوار کو محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی کے ’پلیئر آف دی ائیر‘ کا ایوارڈ حاصل کیا تھا۔جبکہ خاتون کرکٹر فاطمہ ثنا نے ’ایمرجنگ کرکٹر آف دی ائیر‘ کے ایوارڈ کو پایا تھا۔ اس اعتبار سے یہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ملنے والا پاکستانی کرکٹ کو تیسرا بڑا گراں قدر ایوارڈ ہے۔ بابراعظم کے اس اعزاز کوملنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ اور ان کے چاہنے والوں نے مبارک باد دینا شروع کردی ہیں۔
Discussion about this post