لوسی ہیٹل کو اپنے گھر کا پرانا صوفہ فروخت کرنا تھا، اسی لیے انہوں نے فیس بک پر اشتہار لگایا کہ ’آج فوری فروخت کے لیے‘۔ بظاہر تو اس اشتہار میں کوئی ایسی بات نہیں تھی لیکن 20برس کی لوسی ہیٹل جلد بازی میں صوفے کی تصاویر کے ساتھ اپنے 7ماہ کے بیٹے آسکر کی تصویر بھی اپ لوڈ کربیٹھیں۔
جس سے صارفین کو یہی تاثر ملا کہ وہ ننھے منے پیارے سے بچے کو فروخت کرنے جارہی ہیں۔جس پربیشتر نے لوسی ہیٹل کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ وہ کیسی سنگ دل اور بے رحم ماں ہیں جو اتنے پیارے سے بچے کو فروخت کررہی ہیں۔ لوسی ہیٹل نے جب ان تبصروں کو دیکھا تو اُنہیں اپنی غلطی کا احساس ہوا۔ جبھی انہوں نے متعلقہ پوسٹ کو ہٹایا اور ساتھ وضاحتی نوت بھی لکھا کہ اُن سے غلطی ہوگئی۔وہ بھی اس لیے کہ جب وہ صوفے کی تصاویر،اسمارٹ فون سے اپ لوڈ کررہی تھیں تو فوٹو البم سے بیٹے آسکر کی بھی تصویر پر ’کلک‘ کردیا۔ جبھی وہ فیس بک پر پوسٹ ہوگئی۔اُنہوں نے اس بات کا وعدہ کیا کہ جب بھی تصاویر اپ لوڈ کریں گی تو ہر چیز کا خاص خیال رکھیں گی۔
Discussion about this post