ترسیم سنگھ سینی جو تاز کے نام سے زیادہ مشہور تھے۔ ہرنیا کے مریض تھے۔ 2 برس پہلے اُنہیں ہرنیا کا مرض لاحق ہوا تھا۔ کورونا وبا کی وجہ سے وہ آپریشن نہ کراسکے۔ بہرحال اُن کا مرض بڑھتا گیا۔ 54 برس کے تاز مارچ میں کوما میں چلے گئے تھے، جس کے بعد دھیرے دھیرے ان کی صحت بگڑنے رہی اور آخر کار لندن میں چل بسے۔ تاز 90 کی دہائی کے مشہور گلوکار تھے۔ جنہوں نے اسٹریونیشن کے نام سے میوزک گروپ بھی بنایا تھا۔ تاز کے مقبول گانوں میں پیار ہو گیا، نچے ساری رات اور گالن گوریاں نمایاں ہیں۔
تاز نے بالی وڈ فلموں کوئی مل گیا اور ریس کے لیے نغمہ سرائی کی۔ 1989 میں ان کے البم ” ہٹ دی ٹریک” نے ریکارڈ کامیابی حاصل کی۔
Discussion about this post