برطانوی شہر کووینٹری میں مقیم پاکستانی اسلم پرویز اورانکی اہلیہ اپنے 6 بچوں کے ساتھ موروثی کیفیت کا شکار ہے جس کی وجہ سے گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے سورج مکھی بہن بھائیوں کی سب سے زیادہ تعداد ہونے پر انہیں اس انوکھے اعزاز سے نوازا ہے۔ اسلم پرویز اور اہلیہ شمیم اختر کا تعلق پاکستان سے ہے جو برسوں قبل برطانیہ منتقل ہوئے اور یہی اپنی گھرستی بنانے کا فیصلہ کیا۔
یہاں ان کے 6 بچے ہوئے جنھوں نے اپنے والدین سے اس جینیاتی خامی کو پایا اور اس طرح یہ چھ کے چھ بہن بھائی البینو یا سورج مکھی ہے، ان تمام بہن بھائیوں کو بچپن ہی سے اپنے سورج مکھی ہونے پر مذاق بنایا جاتا تھا جس پر دل برداشتہ ہونے کے بجائے ان بہن بھائیوں نے شہر میں البینزم سے متعلق آگاہی دینے والی تنظیم میں بطور کام کرنے کا فیصلہ کیا۔
چند عرصے قبل سورج مکھی بہن بھائیوں میں سے بڑی بہن نسیم اختر نے اپنے عجیب و غریب خاندان کو گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام دینے کی درخواست ڈالی جس پر گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے فوری جواب دیتے ہوئے اس انوکھے خاندان کو عالمی اعزاز سے نوازا۔ یہاں حیران کن بات یہ ہے کہ یہ تمام بہن بھائی شادی شدہ ہے لیکن ان کے بچوں میں سے کوئی بھی سورج مکھی نہیں ہے۔
البینو یا سورج مکھی کیا ہے؟
سورج مکھی یا البینزم ایک موروثی کیفیت ہے جس میں پیدائشی طور پر انسان کی جلد کا رنگ دودھیا ہوجاتا ہے۔ اس حالت میں متبلا شخص کی کھال، بالوں اور آنکھ کی پتلی کو مخصوص رنگ دینے والا قدرتی مادّہ ’میلانین‘ متاثر ہوتا ہے۔ نتیجتاً متاثرہ فرد کا چہرہ اور بال پیدائشی طور پر انتہائی سفید دکھائی دینے لگتے ہیں جبکہ آنکھوں کی رنگت بھی خاصی مختلف ہوجاتی ہے۔ یہ کیفیت انسانوں کے ساتھ ساتھ جانوروں میں بھی پایا جاتا ہے جسے کچھ ثقافتوں میں مقدس بھی سمجھا جاتا ہے۔ ایسے جانور دنیا میں بہت کم پائے جاتے ہیں۔
Discussion about this post