چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں عوامی مارچ کا مزار قائد کراچی سے آغازہوگیا۔ اس موقع پر پارٹی رہنماؤں کے ساتھ ساتھ بلاول بھٹو کی بہن بی بی آصفہ بھٹو زرداری بھی موجود ہیں۔ اس عوامی مارچ کا رخ اسلام آباد کی جانب ہے۔ جبکہ مختلف مقامات پر بلاول بھٹو زرداری پارٹی کارکنوں سے بھی خطاب کررہے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اگر صاف اور شفاف انتخابات ہوئے تو پیپلز پارٹی حکومت بنائے گی۔ عوام کو روزگار فراہم کیے جائیںگے۔ چیئرمین پی پی نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے سندھ، پنجاب، بلوچستان اور کے پی کے حق پر ڈاکہ ڈالا لیکن اب حساب دینے کا وقت آچکا ہے۔ موجودہ حکومت کو گھر بھیج کر ہی دم لیں گے۔
بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں عوامی مارچ کے شرکاء پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی جارہی ہیں جبکہ جئے بھٹو کےنعروں کی گونج بھی ہے۔ عوامی مارچ پر روانہ ہونے سے قبل آصفہ بھٹو نے بلاول بھٹو کو امام ضامن بھی باندھا۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری عوامی مارچ میں شرکت کے لئے روانہ
شہید بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے امام ضامن باندھا@BBhuttoZardari @AseefaBZ #AwamiMarch pic.twitter.com/dSCyCLXcFh
— PPP (@MediaCellPPP) February 27, 2022
Discussion about this post